پشاور(نیوزڈیسک)پشاور میں اے این پی کی کارنر میٹنگ میں بم دھماکہ،چار افراد جاںبحق، اہم رہنما سمیت متعدد زخمی،ایمرجنسی نافذ، تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے یکہ توت میں عوامی نیشنل پارٹی کی کارنر میٹنگ کے دوران دھماکے میں اے این پی کے رہنما ہارون بلور سمیت بارہ افراد زخمی ہوگئے ہیں ، زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے جبکہ علاقے میں ایمرجنسی نافذ کرکے
سرچ آپریشن شروع کردیاگیا ہے، پی پی 78 سے اے این پی کے امیدوار ہارون بلور علاقے میں اپنی انتخابی مہم میں مصروف تھے کہ کارنر میٹنگ کے دوران خوفناک دھماکہ ہوگیا، ابھی تک یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ یہ دھماکہ خودکش تھا یا بم نصب کیاگیاتھا، تحقیقاتی ادارے تفتیش میں مصروف ہیں جبکہ علاقے میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کردیاگیا ہے۔