پیر‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2026 

جیپ کا انتخابی نشان لینے کا فیصلہ کس کے کہنے پر کیا؟چوہدری نثار ساری حقیقت سامنے لے آئے،سب کچھ بتادیا

datetime 10  جولائی  2018 |

ٹیکسلا(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ کسی جیپ گروپ کا حصہ ہوں نہ کسی کو جانتا ہوں۔ٹیکسلا میں پریس کانفرنس کرتےہوئے چوہدری نثار نے کہاکہ میں نے جیپ کا نشان لینے کا خود فیصلہ کیا، جیپ کا نشان لینے پر غلط افواہیں پھیلائی گئیں، تین آپشن تھے، ہم نے جیپ لے لی اور جن لوگوں نے جیپ لی ان سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں چار امیدواروں نے (ن) لیگ کے ٹکٹس واپس کیے اور جیپ لے لی۔

ان سے بھی کوئی تعلق نہیں، مکمل طور پر اپنے نشان پر فوکس ہوں، میرا کسی سے کوئی رابطہ نہیں ہے، گروپ بنانا ہوتا تو ایک سال پہلے بنا لیتا لیکن میں کسی جیپ گروپ کا حصہ ہوں اور نہ کسی کو جانتا ہوں۔ان کا کہنا تھاکہ نوازشریف اور عمران خان سمیت کسی کو کرپشن یا دیانتداری کا سرٹیفیکٹ نہیں دےسکتا۔آصف زرداری سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ کوئی ایسا قدم نہیں اٹھانا چاہیے جس سے الیکشن متنازع ہوجائے، انتخابات  سے پہلے گرفتاری نہیں ہونی چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…