ہفتہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2026 

نواز شریف میں ہمت ہے تو اپنے دونوں بیٹوں اور اسحاق ڈار کو ساتھ لیکر وطن واپس آ ئیں،سابق وزیر اعظم کو چیلنج کردیا گیا

datetime 10  جولائی  2018 |

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہمت ہے تو اپنے دونوں بیٹوں حسن اور حسین نواز اور اسحاق ڈار کو ساتھ لے کر وطن واپس آؤ۔ شریف خاندان کے پاس پٹیشن دائر کرنے کیلئے صرف 10دن کا وقت ہے وہ عوام کیلئے نہیں بلکہ اپنے آپ کو بچانے کیلئے واپس آرہے ہیں ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز عوام کی خاطر واپس نہیں آرہے بلکہ پٹیشن دائر کرنے کیلئے ان کے پاس صرف دس دن کا وقت ہے اگر یہ پٹیشن دائر نہیں کریں گے تو ان کی سزا کی رعایت ختم ہوجائے گی یہ عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں کہ ہم ووٹ کے عزت اور تقدس کی خاطر واپس آرہے ہیں یہ جھوٹے مکار اور دغاباز ہے یہ اللہ کی گرفت میں ہے یہ ہمارے لیے نہیں بلکہ اپنی ذات کیلئے واپس آرہے ہیں انہوں نے کہا کیپٹن (ر) صفدر کی سزا سال بھر کی ہے اس ملک میں جو کچھ کیپٹن (ر) صفدر نے راولپنڈی میں ہم چاہتے تو ان کے خلاف پرچہ دے سکتے تھے مگر ہم ان کی طرح گھٹیا نہیں ہے کیپٹن (ر)صفدر کی ریلی لال حویلی کی طرف لے کے آنے والوں کو کچھ حاصل نہیں ہوا ۔راولپنڈی کی غیرت مند عوام کا ووٹ خریدا نہیں جاسکتا ۔ الیکشن کے آخری72گھنٹے میں عوام میں رہوں گا ۔ میرا مقابلہ NA.60سے ایفیڈرین فروش اور NA.62سے شہر کے قبضہ مافیا سے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اصل صورتحال جمعہ کو سامنے آئے گی کہ نواز شریف کے آنے سے کیا ہوتا ہے اور کیا نہیں۔ یہ چاہتے ہیں لاہور میں ان کی کمپنی کی مشہوری ہو اور جو ان کے ساتھ مال کھاتے رہے ہیں ان کو بھی آزمایا جائے مگر ایسا کچھ نظر نہیں آرہا کہ لوگ ان چوروں اور لیٹروں کیلئے گھر سے نکلیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…