اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت داخلہ نے سابق وزیر اعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کا نام باضابطہ طور پر ای سی ایل میں ڈال دیا ہے، نیب نے 14 فروری ، جون اور رواں ماہ تین خطوط لکھے ۔ جن پر عملدرآمد نہیں کیا گیا لیکن ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ ہونے پر دونوں مجرمان کے نام ای سی ایل میں شامل کر لئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور انکی صاحبزادی کا نام باضابطہ طور پر ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا ہے ۔ ایون فیلڈ ریفرنس میں سزایافتہ ہونے کی وجہ سے دونوں کے نام ای سی ایل میں ڈالے ۔ اس سے قبل 14 فروری ، جون اور رواں ماہ تین مختلف خطوط کے ذریعے نیب وزارت داخلہ سے نواز شریف اور مریم نواز کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کر چکی ہے لیکن وزارت داخلہ نے ان کی سفارش پر عملدرآمد نہیں کیا جس کے نتیجے میں سابق وزیر اعظم اور ان کی صاحبزادی بیرون ملک فرار ہو گئے تھے۔