منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری ،سابق وزیر اعظم کی والد ہ بھی میدان میں آگئیں ،ایسا اعلان کردیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا

datetime 10  جولائی  2018 |

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی والدہ نے بیٹے اور پوتی کے ساتھ جیل جانے کا اعلان کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو قید کی سزا سنائی تو کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا گیا تاہم نواز شریف اور مریم نواز لندن میں موجود ہونے کے باعث تاحال گرفتار نہیں ہو سکے۔

مریم نواز شریف نے اپنے والد کے ہمراہ جمعہ 13 جولائی کو واپس آنے کا اعلان کر رکھا ہے جس کے پیش نظر نیب حکام نے انہیں ائیرپورٹ سے ہی گرفتار کرنے پر غور شروع کر دیا ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اور کارکنان نے نواز شریف اور مریم نواز کے استقبال کی بھرپور تیاریاں بھی شروع کر دی ہیں ایک اخبار کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی والدہ نے اپنے بیٹے اور پوتی کا استقبال کرنے کیلئے لاہور ائیرپورٹ جانے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے لکھا ’’نواز شریف کی والدہ، آپی جی، بضد ہیں اور انہوں نے گھر والوں کو کہہ دیا ہے کہ وہ نواز شریف کا استقبال کرنے کیلئے لاہور ائیرپورٹ پر جائیں گی۔ میں نواز شریف کو گرفتار نہیں ہونے دوں گی، اگر گرفتار کیا تو میں بھی ساتھ جاؤں گی، ان کی عمر 85 سال ہے۔‘‘ادھر مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف اسی مٹی کا سپوت ہے۔کارکن نواز شریف کا والہانہ استقبال کریں اور انتظامیہ کارکنوں کی راہ میں رکاوٹیں نہ ڈالے۔نوازشریف جانتے ہیں کہ رائیونڈ نہیں جانے دیا جائیگا بلکہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے لے جایا جائے گا۔عمران خان جھوٹوں کا بادشاہ ہے۔میرا مشورہ ہے کہ عمران خان سیاست چھوڑ کر کسی حجرے میں بیٹھ کر اللہ اللہ کرے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…