اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آج بھی پاکستان کے کئی علاقوں میں خواتین کے ووٹ کاسٹ کرنے کو معیوب سمجھا جاتا ہے ،خوشاب کے حلقہ این اے 93کا گاؤں گکھ کلاں اس لحاظ سے منفرد ہے کہ اس حلقے میں 70 سال سے کسی خاتون سے ووٹ کاسٹ نہیں کیالیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ اس حلقے سے خاتون امیدوار سمیر ا ملک مسلسل 3بار ممبرقومی اسمبلی منتخب ہوئی ہیں۔ اس مرتبہ وہ چوتھی بار مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں ۔
یہاں کے مرد سمیر ا ملک کو بھاری اکثریت سے کامیاب تو کراتے ہیں لیکن وہ اپنی خواتین سے ووٹ کاسٹ نہیں کرواتے اس حوالے سے مقامی لوگوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس علاقے میں 70 سال سے جو روایت چلی آرہی ہے وہ اس الیکشن میں بھی جاری رہے گی ۔دوسری جانب ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ جس علاقے سے بھی خواتین ووٹرز کی تعداد 10فیصد سے بھی کم ہو گی اسے کالعدم قرار دے دیا جائیگا۔دیکھنا یہ ہے کہ اس علاقے میں تبدیلی آئے گی یا نہیں؟