جمعہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2025 

نیب چہرہ نہیں کیس دیکھتا ہے،قوم کی لوٹی ہوئی رقوم واپس لینے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، چیئرمین نیب کا دبنگ اعلان

datetime 10  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک ) چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کرپٹ عناصر کو سی پیک سمیت قومی اہمیت کے تمام منصوبوں میں بدعنوانی سے روکنے کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کر رہا ہے اور کرتا رہے گا کیونکہ نیب چہرہ نہیں بلکہ کیس دیکھتا ہے۔

نیب بلوچستان کے دورے کے موقع پر چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کا منصوبہ نہ صرف پاکستان کی معاشی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے بلکہ خطے کی ترقی کے لیے بھی گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے جبکہ بلوچستان کی ترقی کے ملکی معیشت پر اچھے اور دور رس اثرات مر تب ہوں گے کیوں کہ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی کی ضامن ہے۔چیئرمین نیب نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے ہمارا جہاد بدعنوان عناصر کو قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کے ساتھ ساتھ ان سے قوم کی لوٹی گئی تمام رقوم کی واپسی اور قومی خزانے میں جمع کرانے تک جاری رہے گا تاکہ ملکی زر مبادلہ میں اضافہ ہو۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…