منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنسز ،سپریم کورٹ نے جج محمد بشیر کی درخواست پر فیصلہ سنانے کیلئے احتساب عدالت کو مزید کتنا وقت دیدیا؟

datetime 10  جولائی  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے احتساب عدالت کو شریف خاندان اور اسحاق ڈار کیخلاف کرپشن ریفرنسز نمٹانے کیلئے چوتھی مرتبہ مزید 6 ہفتے کی مہلت دے دی۔منگل160کے روز چیف جسٹس میاں ثاقب نثاراورجسٹس اعجازالاحسن پرمشتمل 2 رکنی بنچ نے احتساب عدالت کے جج محمد بشیرکی160نیب ریفرنسزکی مدت میں توسیع کی درخواست پرسماعت کی۔

سماعت کے دوران جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ نیب کو مزید کتنا وقت درکارہے جس پرنیب وکیل نے کہا کہ شریف فیملی کے خلاف دیگر دو ریفرنسزمیں کوئی خاص پیش رفت نہیں ہوئی۔ چیف جسٹس نے استفسارکیا کہ کتنے ریفرنس زیر التواء ہیں ایک کا تو فیصلہ ہوچکا جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ کل چارریفرنس تھے، ایک ریفرنس اسحاق ڈار کے خلاف ہے جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اسحاق ڈار تو مفرورہے، کیا نیب مفرور کو سزا دے سکتی ہے، جس پر اسپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ مفرور ہونے پر سیکشن 31 کے تحت سزا ہو سکتی ہے۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے پوچھا کہ آپ کو کتنا وقت درکار ہے۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ وکیل دفاع نے بہت وقت لے لیا، فلیگ شپ ریفرنس میں 16 میں سے 14 گواہان کے بیان ریکارڈ ہو چکے، العزیزیہ ریفرنس میں واجد ضیاء پرجرح جاری ہے، واجد ضیاء کے بعد تفتیشی افسر کا بیان ریکارڈ ہو گا۔نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ پہلے دن سے کہہ رہا ہوں تینوں ریفرنس کا فیصلہ اکٹھا ہو، جج محمد بشیرکو اب بقیہ ریفرنسز نہیں سننے چاہئیں۔ اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ باربارکہا جاتا ہے عدلیہ نا انصافی کررہی ہے، خواجہ صاحب آپ خود بھی ذہنی سکون چاہتے ہیں، جلدی کیس ختم ہو توآپ کو بھی سکون ملے گا، کئی دن سے میں بھی سکون سے نہیں سو سکا، جس پرخواجہ حارث نے کہا کہ آپ نے خود پر بہت بوجھ ڈال دیا ہے۔سپریم کورٹ نے احتساب عدالت کوشریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسزمیں فیصلے کے لیے مزید 6 ہفتوں کا وقت دے دیا۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…