راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری سے پہلے ریلی پر راولینڈی کی لیگی قیادت پر 3 پرچے کٹ گئے۔ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق تھانہ سٹی، وارث خان اور نیوٹاؤن میں تین الگ الگ مقدمات میں کیپٹن (ر) صفدر، حنیف عباسی، چوہدری تنویر، دانیال چوہدری، شکیل اعوان، راجہ حینف،
شیخ ارسلان، ضیا اللہ شاہ سمیت سینکڑوں نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پولیس کی مدعیت میں درج ایف آئی آرز میں کہا گیا ہے کہ نیب عدالت سے سزا یافتہ مجرم کیپٹن (ر) صفدر نے ریلی کی قیادت کی اور روڑ بلاک کیا، نامزد ملزمان نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی اور جرم کا ارتکاب کیا۔