اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

جلسے کے دوران دلچسپ صورتحال،’’ وزیراعظم چوہدری نثار’’ وزیراعظم چوہدری نثار‘‘ کے نعروں پر چوہدری نثار کا حیرت انگیز ردعمل سامنے آگیا

datetime 9  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیکسلا(نیوز ڈیسک) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اپنے جلسے میں شرکاء کی طرف سے’’ وزیراعظم چوہدری نثار’’ وزیراعظم چوہدری نثار‘‘ کے نعرے لگانے والوں کو روک دیا اور کہا کہ میرے نام پر وزیراعظم کے نعرے نہ لگائیں پہلے وزیراعظم کا جو حال ہوا وہ سب کے سامنے ہے ، میں نے پشتو سیکھی تو اس میں سب سے پہلے پشتو گالیاں سیکھی تھیں،

پختون بھی غیرتمند قوم ہیں میں نے کبھی پختونوں کو بے غیرت ہوتے نہیں دیکھا، جو بات کرتا ہوں عمل کرکے دکھاتا ہوں۔ وہ پیر کو پختون برادی کی کارنر میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے ۔چوہدری نثار نے کہا کہ امیر یا غریب ہونا اللہ تعالی کی دین ہے، میرے دل میں پشتونوں کی عزت ہے، آج لگتا ہے ہم پختونخوا میں بیٹھے ہوے ہیں، آج کا یہ اجتماع میری الیکشن مہم کے لیے بہت مبارک ثابت ہوگا، پشتون ہمیشہ دل کی بات کہتا ہے، راولپنڈی جو شخص میرے خلاف الیکشن لڑرہا ہے اس کو خان کہنا درست نہیں، میں ثابت کروں گا میں جو بات کرتا ہوں عمل کرکے دکھاتا ہوں، اگر ایک ووٹ والے کے ساتھ زیادتی ہوگی تو میں اس کے ساتھ ہوں گا۔انہوں نے کہا کہ میں نے سب سے پہلے پشتو گالیاں سیکھیں تھیں۔ مجھے پہلے پشتو آتی تھی اب بھول گیا ہوں۔ پختون بھی غیرتمند قوم قوم ہیں میں نے کبھی پختون کو بے غیرت ہوتے نہیں دیکھا ۔ مجھے لگتا ہم ٹیکسلا نہیں پختونخوا میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ آج کا یہ اجتماع میرے الیکشن کے لئے بہت مبارک ہو گا۔ پختون کبھی دوغلی بات نہیں کرتا جو کہتا ہے وہ پورا کرتا ہے۔ چوہدری نثار نے کہا کہ میرے نام پر وزیراعظم کے نعرے نہ لگائیں پہلے وزیراعظم کا کیا حال ہوگیا ہے، یہ سیاست آسان کام نہیں ہے ،ووٹ لینا آسان ہے اس کا حق ادا کرنا مشکل ہے، میں دعا کرتا ہوں کہ آپ کے ووٹ کا حق ادا کروں، ٹیکسلا کے مقام پر پشتون جرگہ تشکیل ہونا چاہئے، میری جو طاقت ہے وہ آپ کے مسائل کے حل کے لیے ہے، اس علاقے میں پشتون کی عزت کی حفاظت ہو۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…