جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

35 ہزار ڈالر جمع کروا دئیے گئے،بیرون ملک جیلوں میں قید پاکستانیوں کی واپسی ، چیف جسٹس ثاقب نثار نے ایک اور بڑی خوشخبری سنادی

datetime 9  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دئیے ہیں کہ اللہ کا شکر ہے کہ بیرون ملک جیلوں میں قید پاکستانیوں کی واپسی کا عمل شروع ہورہا ہے اور انشاء اللہ 6 ماہ میں قیدی واپس آجائیں گے۔ پیر کو سپریم کورٹ میں تھائی لینڈ اور سری لنکا کی جیلوں میں قیدیوں کی واپسی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، اس دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نیئر رضوی عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ تھائی لینڈ حکام کو 35 ہزار ڈالر جمع کروا دئیے ہیں جس کے بعد پہلی کھیپ میں 19 پاکستانی قیدی وطن واپس آئیں گے۔انہوں نے بتایا کہ سری لنکا نے 47 قیدیوں کی فہرست فراہم کی ہے اور وہاں سے قیدیوں کی واپسی کا عمل شروع کیا ہے جبکہ دیگر ممالک میں موجود قیدی بھی وطن واپس آجائیں گے۔اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ شکر الحمد اللہ پاکستانیوں کی واپسی کا عمل شروع ہورہا ہے، انشاء اللہ تمام پاکستانی قیدی جلد واپس آجائیں گے۔عدالت کی جانب سے ریمارکس دیے گئے کہ حکومت قانون کے مطابق اپنی ذمہ داریاں ادا کرتی رہے جبکہ چین، برطانیہ، ایران اور عراق سے بھی قیدیوں کی واپسی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پاکستانی قیدیوں کا معاملہ اب انسانی حقوق کا مسئلہ ہے، عدالت خود اس معاملے کو دیکھ رہی ہےِ، ایک دن میں تمام قیدی واپس نہیں آسکتے، انشاء اللہ 6 ماہ میں قیدی واپس وطن آجائیں گے۔بعد ازاں عدالت نے بیرون ملک پاکستانی قیدیوں کی واپسی سے متعلق کیس نمٹا دیا۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دئیے ہیں کہ اللہ کا شکر ہے کہ بیرون ملک جیلوں میں قید پاکستانیوں کی واپسی کا عمل شروع ہورہا ہے اور انشاء اللہ 6 ماہ میں قیدی واپس آجائیں گے۔ پیر کو سپریم کورٹ میں تھائی لینڈ اور سری لنکا کی جیلوں میں قیدیوں کی واپسی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…