سپریم کورٹ 17 سال سے کیا چیز دبا کر بیٹھی ہوئی ہے؟ فیصل رضا عابدی نے ٹی وی پروگرام میں کیا کہا تھا جس پر چیف جسٹس نے برہم ہو کر ان کی گرفتاری کا حکم دیدیا؟ حیرت انگیز انکشافات

9  جولائی  2018

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) فیصل رضا عابدی نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کہا کہ 90 ارب روپے کے ٹیکس ریونیو پر سپریم کورٹ سترہ سال سے سٹے دے کر بیٹھی ہے اور زیادہ تر ریونیو ان ٹی وی مالکان کا ہے، فیصل رضا عابدی نے کہا کہ اب آپ کو سمجھ آیا کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو خلیفۃ المسلمین بنا کر کیوں پیش کیا جاتا ہے۔ اس موقع فیصل رضا عابدی نے پروگرام کے میزبان کو کہا کہ جو میں کہہ رہا ہوں اس کو آپ نے کاٹنا نہیں ہے،

انہوں نے کہا کہ موجودہ چیف جسٹس پاکستان کو تباہ و برباد کر رہا ہے، پروگرام کے میزبان نے کہا کہ سوموٹو لینا اچھی بات ہے، جس پر فیصل رضا عابدی نے کہا کہ کس پر لیں گے دودھ پر، انہوں نے کہا کہ سات دن سے ہزارہ والے دھرنا دے کر بیٹھے ہوئے اپنی لاشوں پر وہ کون ہیں پاکستانی نہیں ہیں کیا؟ دو کروڑ لوگوں کو یہاں کی آبادی سے بارش اور شناخت سے پھینک دیا بارش میں، سوموٹو نہیں بنتا، نہیں لے گا سوموٹو اس پر، فیصل رضا عابدی نے مزید کہا کہ سینکڑوں دہشت گردوں کو باقاعدہ ریلیز کر دیا عدالت سے، جیل توڑ کر بھاگ گئے، اس پر لے لیتے ناں سوموٹو، وہاں بھی نہیں لیا۔ بے نظیر بھٹو کے قتل میں جو قاتل کہہ رہے تھے کہ ہاں ہم نے قتل کیا ہے ان کو اس کی عدالتوں نے چھوڑ دیا، لے لیتے ناں سوموٹو۔ یہ 590 ارب کا سوموٹو لے لے اور چھوڑ دے ٹیکس پاکستان کو تاکہ ہم قسط دے سکیں، فیصل رضا عابدی نے کہا کہ پاکستان کی اور حکومت کی آمدنی ہی ٹیکس ہے اور اس پر تم سٹے دے دو گے تو پھر پاکستان کو دیوالیہ کرنے کا مرکزی کردار تو آپ کی عدالتوں کے چیف جسٹس ہیں جس کو آپ خلیفۃ المسلمین بنا کر بیٹھے ہوئے ہیں، دوسرا آٹھ سو ملین ڈالر اٹھارہ سال سے پی ٹی سی ایل نے نہیں دیا اور اونے پونے ہماری یہ کمپنی خرید لی، دنیا میں کوئی اپنی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کسی کے حوالے کرتا ہے، اب لے لیں اتصالات میں کوئی ایک پرسنٹ شیئر لے کر دکھائیں، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ مل جائیں، فیصل رضا عابدی نے کہا کہ 8 سو ملین ڈالرز ابھی تک نہیں آئے،

کل لے لیں اس پر سوموٹو ایکشن پھر میں ان کو خلیفۃ المسلمین مانتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پانچ سال پہلے میں تھری جی اور فور جی کی نیلامی پر استعفیٰ دیا تھا، میں نے کہا تھا کہ جو انہوں نے 1.1 بلین ڈالر دینا ہے پہلے وہ لاؤ، پھر آپ 1.1 بلین ڈالر پر ان کو یہ کمپنی دے دو، آپ اکاؤنٹ دیکھ کر بتا دیں کہ تین کمپنیوں کے علاوہ ایک کمپنی نے صرف پیسے دیے، وہ بے تحاشا کما رہی ہیں، اس پر سوموٹو لے لیں، اگر چیف جسٹس پاکستان کی اکانومی کو بہتر کرنے کے لیے سوموٹو ایکشن لے گا تو ہم بھی عزت کریں گے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…