اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

آصف زرداری کے گھر، شوگر ملز پر تعینات سکیورٹی اہلکار واپس طلب ، نہ آنے والے اہلکاروں کیخلاف کیاایکشن لیا جائیگا؟ایس ایس پی کا واضح اعلان

datetime 9  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواب شاہ(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے گھر اور شوگر ملز پر سکیورٹی مقاصد کے لیے تعینات 150 سے زائد پولیس کو واپس بلا لیا گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہید بینظیر آباد کے ایس ایس پی اعجاز احمد نے تصدیق کی کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر اضلاع کے مختلف علاقوں میں آصف علی زرداری کی ملکیت پر تعینات پولیس افسران کو تھانے رپورٹ کرنے کا حکم جاری کردیا گیا۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے حکم پر ملک بھر میں غیر متعلقہ سیاسی اور غیر سیاسی شخصیات کی سیکیورٹی پر تعینات کل 12 ہزار 600 پولیس اہلکاروں کو واپس بلانے کا حکم دیا تھا۔رواں برس اپریل میں سکیورٹی اداروں کی جانب سے عدالت عظمیٰ میں شماریاتی رپورٹ جمع کرائی گئی تھی جس میں بتایا گیا عدالتی حکم پر پنجاب میں 4 ہزار 610، سندھ میں 5ہزار 5، خیبرپختونخوا میں 2 ہزار، بلوچستان میں 829، اسلام آباد میں 246 پولیس اہلکاروں کو واپس اسٹیشن پر بلا لیا گیا۔ایس ایس پی اعجاز احمد نے کہا انکاری پولیس اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاہم سابق صدر کی حیثیت سے زرداری ہاؤس کی منظور شدہ سکیورٹی برقرار رہے گی۔ انہوں نے بتایا کہ شخصیات اور اداروں کے لیے اضافی یا غیر منظور شدہ پولیس اہلکاروں کو سکیورٹی کے فرائض سے ہٹا دیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کی تاریخ قریب آرہی ہے تاہم پولیس اہلکاروں کو نواب شاہ کے مختلف حصہ میں تعینات کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جس کو سکیورٹی درکار ہے وہ درخواست جمع کرانے کا پابند ہوگا تاہم درخواست پر حتمی فیصلہ ضلعی مانیٹرنگ کمیٹی اور متعلقہ ادارے میرٹ کی بنیاد پر لیں گے۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ زرداری ہاؤس پر تعینات 36 پولیس اہلکاروں کو واپس بلالیا گیا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…