اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنانے والے جج محمد بشیر نے صحافیوں کوکمرہ عدالت میں جانے سے روکنے کے معاملہ پر صحافیوں سے گفتگو کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ اس دن سیکیورٹی کے مسائل تھے اور ایون فیلڈریفرنس فیصلے کے دن کچھ غلط فہمی ہوگئی تھی۔
جج محمد بشیر سے شکوہ کیا گیا کہ اہم فیصلے کے دن ہمیں اندرنہیں آنے دیاگیا جس پر جج محمد بشیر کا کہنا تھا کہ اس دن سیکیورٹی کے مسائل تھے اور ایون فیلڈریفرنس فیصلے کے دن کچھ غلط فہمی ہوگئی تھیں، کچھ چیزوں کوٹھیک کرنے میں وقت لگا جبکہ کمپیوٹرپربھی غلطیاں درست کرنی پڑتی ہیں۔جج محمد بشیر کا مزید کہنا تھا کہ آپ لوگوں نے بہت اچھاٹرائل کورٹ کیا اور آپ نے بہت محنت کی۔