بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

کیپٹن(ر) صفدر کے بعد چوہدری تنویر، حنیف عباسی اور شکیل اعوان کا نمبر بھی آگیا، قومی احتساب بیورو(نیب) کا دھماکہ خیز اعلان، کھلبلی مچ گئی

datetime 8  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ ن کے رہنما ،سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن(ر) صفدر کو گرفتارکرلیا ہے ،انہیں تھانہ نیوٹاؤن راولپنڈی کی حدود سکسستھ روڈ سے گرفتار کر لیا ، دو رکنی نیب ٹیم کا قافلہ 6 گاڑیوں پر مشتمل تھا اور نیب راولپنڈی کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر محبوب عالم جبکہ لاہور نیب ٹیم کی سربراہی چوہدی اطہر کر رہے تھے ۔

کیپٹن صفدر نے سکس روڈ پر چوہدری تنویر کے الیکشن آفس سے گرفتاری دی نیب ٹیم ملزم کو لے کر اسلام آباد میلوڈی نیب آفس روانہ اور میلوڈی آفس کے دونوں اطراف کی سڑک ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دی گئی۔ نیب ذرائع کے مطابق ملزم کی معاونت کرنے اور پناہ دینے پر چوہدری تنویر حنیف عباسی اور شکیل اعوان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی، کیپٹن صفدر کو آج پیر کے روز احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ جبکہ آج رات اڈیالہ جیل منتقل کر دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ آنے پر نیب ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر راولپنڈی محبوب عالم کی سربراہی میں پہلی گرفتاری عمل میں لاتے ہوئے راولپنڈی سے ملزم کیپٹن صفدر کو گرفتار کر لیا ہے۔قبل ازیں کیپٹن صفدر دوپہر 2 بجے جلوس کی شکل میں چوہدری تنویر کے گھر سے ن لیگ کے مرکزی دفتر لیاقت باغ پہنچے۔ اس موقع پر وہ حنیف عباسی اور شکیل اعوان کے علاوہ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی بڑی تعداد ان کے ہمراہ تھی۔ کیپٹن صفدر 3 گھنٹے تک راولپنڈی کی سڑکوں پر جلوس نکالتے رہے اور تقاریر کرتے رہے۔ اس دوران انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ن لیگ کے کارکنوں نے مزاحمت کرکے گرفتاری سے روک دیا۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیپٹن صفدر نے کہا کہ مانسہرہ سے راولپنڈی سے گرفتار ی دینے کے لئے آیا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف 22 کروڑ عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

اب قوم نے فیصلہ کرنا ہے کہ ملک کو وو ٹ کی طاقت سے چلانا ہے یا بندوق کی طاقت سے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف جھوٹے مقدمے کئے گئے واجد ضیاء دوغلے انسان ہیں پوری دنیا جانتی ہے اب قوم نے فیصلہ کرنا ہے کہ اندھیروں میں رہنا ہے کہ اجالوں میں؟۔ تاہم شام پانچ بجے نیب کی ٹیم نے حتمی کارروائی کرتے ہوئے کیپٹن صفدر کو گرفتار کرلیا ۔گرفتاری کے لئے نیب کی دو ٹیمیں نیب راولپنڈی محبوب عالم ڈپٹی ڈائر یکٹر اور نیب لاہور چوہدری اطہر ڈپٹی ڈائر یکٹر کی سربراہی میں 6 گاڑیوں میں پہنچیں ۔

اس دوران حالات کو قابو میں رکھنے کے لئے نیب افسران نے آئی جی پنجاب اورآر پی او راولپنڈی سے بھی رابطہ کیا کہ کسی بھی محاذ آرائی سے بچنے کے لئے ا نتظامیہ تعاون کرے ذرائع کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کر کے راولپنڈی نیب کے آفس میلوٖڈی اسلام آباد میں لایا گیا۔ جب کیپٹن صفدر کو نیب افس میلوڈی لایا گیا تو دونوں اطراف سڑکیں ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بندکر دی گئیں۔ کیپٹن صفدر کو آج (پیر) کو آڈیالہ جیل منتقل کیا جانے کا امکان ہے۔ کیپٹن (ر) صفدر ایون فیلڈ ریفرنس میں جمعہ کو احتساب عدالت

کی جانب سے ایک سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد روپوش ہوگئے تھے اور دو روز بعد ان کی گرفتاری عمل میں آئی۔اس قبل کیپٹن (ر) صفدر نے ایک آڈیو بیان جاری کرتے ہوئے باضابطہ گرفتاری دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ مانسہرہ شہر سے گرفتاری دینے کا سوچا تھا، لیکن پارٹی فیصلے کے نتیجے میں کسی اور شہر سے گرفتاری دے دوں گا، گرفتاری دینا غیرت کا تقاضا ہے اور اس حوالے سے پارٹی فیصلے کا احترام کروں گا۔ کیپٹن صفدر دو روز سے راولپنڈی میں روپوش تھے، لیکن نیب کی ٹیم انہیں ایبٹ آباد

اور مانسہرہ میں تلاش کرتی رہی۔ مجرم کی گرفتاری کیلئے نیب راولپنڈی بیورو اور خیبرپختونخوا بیورو کی ٹیموں نے ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں چھاپے مارے جب کہ ہری پور میں بھی کیپٹن صفدر کے گھر کی نگرانی کی جاتی رہی۔ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو 10 سال، مریم نواز کو 7 اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی ہے۔ نواز شریف اور مریم نواز بیرون ملک ہیں اور انہوں نے جمعہ کو وطن واپسی کا اعلان کررکھاہے ۔واضح رہے کہ کیپٹن صفدر کو اس سے پہلے 9 اکتوبر 2017 کو بھی نیب مقدمے میں احتساب عدالت میں پیش نہ ہونے پر گرفتار کیا جاچکا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…