جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

گرفتاری تو کیا کوئی بھی قربانی دینا پڑی تو دینگے ، بینظیربھٹو کے ساتھ موازنہ ،مریم نواز نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 8  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ بینظیربھٹو کی عزت کرتی ہوں لیکن میرا ان کے ساتھ موازنہ درست نہیں ہے ٗمیں مریم نوازہوں،میری پہچان نوازشریف ہیں ٗگرفتاری تو کیا کوئی بھی قربانی دینا پڑی تو دینگے ٗ عمران خان کی ڈوریاں ہلانے والوں کے ہاتھ میں پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں بچے گا ٗغلطی پر غلطی کرکے پہلی غلطی کی تلافی نہیں کی جاسکتی، مزید غلطیاں نہ کی جائیں تو بہتر ہوگا ٗ25جولائی کوووٹ ڈال

کرعوام نوازشریف سے ہونیوالی ناانصافیوں کابدلہ لیں گے۔  اتوار کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میاں نواز شریف لندن سے جمعرات کی رات پونے 9 بجے اتحاد ائیرویز کی پرواز نمبر ای وائے 018 سے روانہ ہونگے اور لندن سے براستہ ابوظہبی پہنچیں گے۔ بعد ازاں جمعرات بارہ جولائی کو اتحاد ائیرویز کی پرواز سے پاکستان روانہ ہونگے اور جمعہ کی شام سوا چھ بجے پرواز اے وائے 243 سے لاہور ائیرپورٹ پہنچیں گے ٗسینکڑوں کارکن ہمارے ساتھ پاکستان جاناچاہتے ہیں، ہم سب ’’ووٹ کوعزت دو‘‘کے جھنڈے تلے جمع ہیں، کیپٹن(ر)صفدر نوازشریف کے سپاہی ہیں خوشی ہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے دلیرانہ طریقے سے شیر کی طرح گرفتاری دی ۔انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹوکی جدوجہدکی قدرکرتی ہوں، میں مریم نوازہوں،میری پہچان نوازشریف ہیں،میرا بینظیربھٹو کیساتھ موازنہ نہ کیاجائے۔ مریم نواز نے کہا کہ اب لوگوں کوسڑکوں پرنکلنے کی کال دینے کی ضرورت نہیں ہے،نوازشریف کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے اور نواز شریف کے ساتھ ناانصافی نے عوام کو جگادیا ہے،اب لوگوں کوسڑکوں پرنکلنے کی کال دینے کی ضرورت نہیں،عوام خود نواز شریف کیلئے انتخابی مہم چلائیں گے اور 25 جولائی کوعوام ووٹ کی طاقت سے جواب دیں گے۔مریم نواز نے کہا کہ عمران خان ہوں یا ان کے ماسٹرز ان سب کے ہاتھوں سے گیم نکل گئی ہے، عمران خان نے اپنا آخری تیر چلالیا ہے، اب فیصلہ عوام کے ہاتھ میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری گیم نواز شریف کے ہاتھ میں ہے۔ عمران خان کی ڈوریاں ہلانے والوں کے ہاتھ میں پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں بچے گا۔پاکستان واپسی کے موقع پر کارکنوں کی پکڑ دھکڑ سے متعلق سوال پر مریم نواز نے کہا کہ اگر اس طرح کا کوئی بے وقوفانہ اقدام اٹھایا گیا تو پھر اس کا ردعمل بھی ہوگا، میں سمجھتی ہوں کہ غلطی پر غلطی کرکے پہلی غلطی کی تلافی نہیں کی جاسکتی، مزید غلطیاں نہ کی جائیں تو بہتر ہوگا۔انہوں نے کہاکہ گرفتاری کیا،کوئی بھی قربانی دینا پڑی تو دیں گے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…