جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

بریکنگ نیوز کیپٹن (ر)صفدر لیاقت باغ میں گرفتاری دینے کیلئے پہنچ گئے ،جانتے ہیں اپنے ساتھ کن کن کو لیکر آئے؟

datetime 8  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ کیپٹن(ر)صفدر گرفتاری دینے کیلئے راولپنڈی کے تاریخی لیاقت باغ پہنچ گئے ہیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق اس موقع پر ان کے ہمراہ پارٹی کارکن اور دیگر قائدین بھی موجود ہیں ۔واضح رہے کہ اس سے پہلے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما کیپٹن(ر)صفدر کی جانب سے گرفتاری دینے کا فیصلہ سامنے آیا تھا۔مریم نواز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ ہونے والے آڈیو پیغام کو کیپٹن(ر)صفدر کے پی ایس نے بھی بھجوایا تاہم کیپٹن (ر)صفدر تاحال نامعلوم مقام پر ہیں۔

کیپٹن(ر)صفدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ گرفتاری دینا غیرت کا تقاضہ ہے لیکن لیگی قیادت کے حکم پر مانسہرہ کے بجائے کسی اور مقام سے گرفتاری دوں گا۔ انہوں نے مانسہرہ کے لوگوں سے انتخابات میں مسلم لیگ (ن)کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔اس سے قبل قومی احتساب بیورو (نیب)کی 3،3 ارکان پر مشتمل 2ٹیمیں وارنٹ گرفتاری کے ساتھ مانسہرہ پہنچ گئی ہیں۔اپنے پیغام میں انہوں نے واضح کیا کہ ضلع مانسہرہ مسلم لیگ (ن)کے امیدوار محمد یوسف کے حق میں متحد ہو کر انتخابات میں بھرپور کامیابی دلائیں اور کامیابی کی ایسی مثال قائم کریں جیسی گزشتہ انتخابات میں کی۔کیپٹن (ر)صفدر کا کہنا تھا کہ میں پارٹی کا ادنی سا کارکن ہوں، پہلے میرے دل نے کہا کہ سینٹر سے گرفتاری دوں لیکن پارٹی قیادت پر اپنا فیصلہ بدلا۔اس سے قبل خبر آئی تھی کہ کیپٹن (ر)محمد صفدر روپوش ہو گئے تاہم وہ لاہور ہائی کورٹ سے قبل از گرفتاری ضمانت حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔اس حوالے سے پاکستان مسلم لیگ (ن)سے ضلع مانسہرہ کے صدر ظفر محمود اور کیپٹن (ر)محمد صفدر کے قریبی دوست نے بتایا تھا کہ کیپٹن (ر)محمد صفدر کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں، ان کا موبائل بھی مسلسل بند ہے، وہ نیب کے سامنے پیش ہوجائیں گے یا پھر لاہور ہائی کورٹ سے قبل از گرفتاری ضمانت حاصل کریں گے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…