اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

تحریک انصاف کو بڑا سیاسی نقصان!چوہدری نثار نے اپنے دوست عمران خان کے قریبی ساتھی کو الیکشن سے ہی باہر کروادیا

datetime 8  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیکسلا(مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت نے جعلی ڈگری کیس پر سرور خان کی جانب سے لیا گیا حکم امتناعی خارج کردیا،اینٹی کرپشن کو کاروائی کا حکم دے دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کے دن قریب سے قریب تر آرہے ہیں۔سیاسی جماعتوں نے الیکشن کی تیاریاں شروع کر رکھی ہیں۔ایسے اداروں کی جانب سے الیکشن کی تمام تر کارروائی تیزی سے آگے بڑھائی جارہی ہے۔تاحال سیاسی وفاداریوں کو تبدیل کئے جانے کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔

اس سارے معاملے میں سب سے اہم فریق ووٹر ہے جو اس سارے عمل کو انتہائی دلچسپی سے دیکھ رہا ہے اور 25 جولائی اور اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے انتہائی پرجوش ہیں۔ووٹرز نے ابھی سے یہ فیصلہ کرلیا ہے کہ کس پارٹی کو ووٹ دینا ہے اور کس کو نہیں۔2018 کے سال کو تبدیلی کا سال قرار دیا جارہا ہے۔اس حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں نے انتخابات میں سیاسی مخالفین کو دھول چٹانے کی تیاریاں کر لی ہیں۔ایک جانب سیاسی جماعتوں کی جانب سے سیاسی پاور شو کئے جا رہے ہیں تو دوسری جانب ووٹرز کو ترغیب دلانے کے لیے وعدے وعید اور منشور کا سہارا لیا جارہا ہے۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔این اے 63 ٹیکسلا اور واہ کے حلقے سے چوہدری نثار کے خلاف الیکشن لڑنے والے تحریک انصاف بڑی مشکل میں پھنس چکی ہے۔چوہدری سرور کے مخالف امیدوار نے انکے خلاف جعلی ڈگری کا کیس کیا ہوا تھا جس پر سرور خان نے عدالت سے حکم امتناعی لے رکھا تھا۔تاہم تازہ ترین خبر کے مطابق عدالت نے حکم امتناعی ختم کرتے ہوئے محکمہ اینٹی کرپشن کو سرور خان کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…