اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرپنجاب پولیس نے مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے 110 مقدمات درج کرلیے۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے 583 کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تین دن کے دوران پی ٹی آئی کے63 اور مسلم لیگ ن کے204 کارکن گرفتار کیے گئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق پیپلز پارٹی کے 54،دیگر سیاسی جماعتوں اورآزاد امیدواروں کے 262حامی بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرگرفتارہونے والوں میں شامل ہیں ،آئی جی پنجاب نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پربلا تفریق کارروائی کی ہدایت کی ہے۔