ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

سب بلند و بانگ دعوے کرتے رہے! ن لیگ کا وہ واحد رہنما جس نے نوازشریف اور مریم نواز کی گرفتاری کی صورت میں از خود گرفتاری دینے کا اعلان کردیا

datetime 8  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق حکمران جماعت (ن) لیگ کے مرکزی رہنما ارباب خضرحیات نے نوازشریف اور مریم نواز کی سزا پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ان کی وطن واپسی پرگرفتاری کی صورت میں ازخود گرفتاری دینے کا اعلان کر دیا ۔پشاور میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ارباب خضرحیات نے کہا کہ مسلم لیگ ن کسی صورت ایک ایسے فیصلے کو ماننے کے لئے تیار نہیں جس سے انصاف و قانون کی نہیں بلکہ انتقام کی بو آ رہی ہو۔

اس فیصلے کے خلاف لیگی کارکن خاموش نہیں بیٹھیں گے بلکہ جیل بھرو تحریک شروع کی جائے گی۔ ہم اپنے قائد کا فیصلہ عوامی عدالت میں لیکر جائیں گے اور انصاف کے حصول کے لئے گلی، کوچوں اور شاہراہوں پر اس فیصلے کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔دنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ مقبول عوامی قیادتوں کو متنازعہ عدالتی فیصلوں سے غیرمقبول کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوئیں۔واضح رہے کہ مریم نواز اور نوازشریف نے 13 جولائی کو پاکستان واپس آنے کااعلان کررکھا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…