اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف ، مریم نواز اورکیپٹن (ر)صفدر کو سزا دی ہے ۔ خبر کی تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے بروز جمعہ 13تاریخ کو وطن واپسی کا اعلان کر دیا ہے ۔ یہ اعلامیہ جاری ہوتے ہی میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی ہے کہ اگر وہ واپس آتے ہیں تو کیا ہو گا ؟
نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں سینئرصحافی محمد مالک نے سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان سے سوال کیا کہ اگر نواز شریف اور ان کی صاحبزادی واپس آتے ہیں اور اپیل دائر کرنے کیساتھ گرفتاری دے دیتے ہیں تو پھر کیا ہو گا ۔ مبشرلقمان نے جواب دیتے ہوئے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو پیشکش کی ہے کہ اگر وہ اپنے بیٹوں کو پاکستان لے کر آتے ہیں تو میں ان کیساتھ کھڑا ہو ں اور اگر ایسا نہیں کرتے تو دوسروں کے بچوں سے بھی امید نہ رکھیں ۔ واضح رہے کہ احتساب عدالت نے نوازشریف کو گیارہ سال ،مریم نواز کو آٹھ سال جبکہ کیپٹن صفد ر کو اعانت جرم میں ایک سال قید با مشقت کی سزا سنائی ہے ۔