بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

’’یہ نقصان نہیں بلکہ فائدے کی بات ہے‘‘نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے خلاف فیصلہ آ تو گیا ہے لیکن ۔۔! آصف علی زرداری کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 6  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو فیصلے کا سیاسی فائدہ ہو گا ٗ جمہوریت ہی ملک و قوم کے مفاد میں ہے ٗانتخابات کے شفاف ہونے سے متعلق ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا ٗ کوئی جماعت بھی عمران خان کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں ۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے خلاف فیصلہ آ تو گیا ہے لیکن ابھی ان کے پاس ریلیف کے لیے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ موجود ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے کل کہا تھا کہ محمد نواز شریف سیاسی پناہ لیں گے لیکن یہ بات بھی ہے کہ ووٹ بنک آج بھی محمد شہباز شریف کا نہیں بلکہ محمد نواز شریف کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف کو پنجاب ہم نے دیا لیکن انہوں نے جمہوریت کو اہمیت نہیں دی، ہم نے یہ بھی کہا تھا کہ پارلیمنٹ میں بیٹھ کر فیصلہ کرتے ہیں لیکن وہ پارلیمنٹ سے فیصلے کے لیے بھی تیار نہ ہوئے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لوگ نظریاتی سیاست سے دور ہو رہے ہیں۔ سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ جمہوریت ہی ملک و قوم کے مفاد میں ہے اور جمہوریت کتنی بھی کمزور ہو آمریت سے بہتر ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کے ساتھ کیوں جائیں گے اس نے تو دعوت دی نہیں اور ویسے بھی عمران خان کے ساتھ کون بیٹھے گا ؟ کوئی جماعت بھی عمران خان کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں اور کیا عمران خان اتنی واضح اکثریت لے لیں گے کہ اکیلے حکومت بنا لیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اداروں کے خلاف نہیں ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں یہ تو نہیں کہتا کہ ہم انتخابات میں پنجاب سے سویپ کریں گے لیکن تمام صوبوں میں ہماری پوزیشن بہتر ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انتخابات کے شفاف ہونے سے متعلق ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا البتہ یہ بات ضرور ہے کہ سوائے پی ٹی آئی کے تمام جماعتوں کے امیدواروں کو دباؤ کا سامنا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…