اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) احتساب عدالت سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کے بیٹوں حسن اور حسین نواز، بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ آج سنائے گی ۔ فیصلہ خلاف آنے کی صورت میں قانونی ماہرین کے مطابق احتساب قانون کی شق کے تحت زیادہ زیادہ سزا 14 سال ہے ۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق قانونی ماہرین کا کہناہے کہ نوازشریف،مریم نواز کیخلاف نیب سیکشن اے 95 کے تحت کارروائی ہوئی ،
شق کے تحت عوامی عہدیدارآمدن سےزائد اثاثوں پرسزاکامرتکب ہوگا،شق کے تحت زیادہ سےزیادہ سزا 14 سال ہے ، شق کے تحت عوامی عہدیدار،اس کے بے نامی اداروں کی جائیدادضبط ہوگی، حسن اورحسین اشتہاری ہیں ،ان کاکیس الگ کردیاگیا،قانونی ماہرین حسن اورحسین کومفرور ہونے پر3،3 سال سزاہوسکتی ہے، حسن اورحسین کےدائمی وارنٹ پرمقدمہ داخل دفترہوجائےگا، مجرموں کوسرنڈرکرناہوگا،ان کی غیرموجودگی میں اپیل نہیں ہوسکتی۔