ثناء اللہ اورانکے مدمقابل امیدوار نثار جٹ نے کامیابی کیلئے گدی نشینوں کی خدمات حاصل کرلیں،جانتے ہیں دونوں کے پیروں نے کیا دعا کی؟دلچسپ صورتحال

4  جولائی  2018

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنماسابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ اوران کے مدمقابل پی ٹی آئی کے امیدوار ڈاکٹر نثار احمد جٹ نے اپنی اپنی کامیابی کیلئے گدی نشینوں کی خدمات حاصل کرلی ،پیروں کی دونوں کی کامیابی کیلئے دعا،خبر رساں ایجنسی کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 106سے مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے حضرت سلطان باہوکے دربار کے گدی نشین صاحبزادہ نجیب سلطان سے ملاقات کی اور اپنی کامیابی کیلئے دعا کرائی ۔

جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار ڈاکٹر نثار احمد جٹ نے سیال شریف کے سجادہ نشین پیر حمیدالدین سیالوی سے ملاقات کی اور اپنی کامیابی کیلئے دعاکرائی ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ پی ٹی آئی کے امیدوار ڈاکٹر نثار احمد جٹ2013ء میں اس حلقہ سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے تھے اب انہوں نے رانا ثناء اللہ خان سے اختلافات کی بناء پر مسلم لیگ ن سے الگ ہوکر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی ہے جبکہ وہ پیپلزپارٹی کے سابق ایم این اے مرحوم الیاس جٹ کے داماد ہیں اور مشرف دور میں مسلم لیگ ق سے کامیاب ہوتے تھے اور مسلم لیگ ق چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شامل ہوئے تھے تاہم ان کے ساتھ 2013ء میں کامیاب ہونے والے دونو ں صوبائی امیدوار ظفر اقبال ناگرہ اور میاں آصف اجمل اب رانا ثناء اللہ کے ساتھ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر حصہ لے رہے ہیں ،اس طرح پی ٹی آئی کے امیدوار ڈاکٹر نثار احمد جٹ کے ساتھ صوبائی کے دو نوں امیدوار رانا آفتاب احمد خاں اور ندیم آفتاب سندھو کا تعلق پیپلزپارٹی سے تھا جو کہ اب پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر انتخابات میں سے حصہ لے رہے ہیں اس حلقہ کو فیصل آباد کاسب سے بڑا مقابلہ تصور کیا جارہا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…