بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کی بابا فرید الدینؒ کے مزار پر حاضری اور سجدہ ،ممتاز عالم دین علامہ ابتسام الٰہی ظہیر نے ایسی بات کہہ دی کہ تحریک انصاف کے کارکن بھی سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے

datetime 29  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ملکی معروف عالم دین اور مذہبی سکالر ابتسام الٰہی ظہیر نے کہا ہے کہ عمران خان بابا فرید الدین ؒ کے مزار کے دروازے پر سجد ہ کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ بھی قبر پرست ہیں ۔ انہیں دینی تعلیمات کی بالکل سمجھ بوجھ نہیں ہے ۔ ایسا شخص دینی امور سے بے بہرہ ہو کر ملکی قیادت کا کوئی حق نہیں ہے ۔ خبر کی تفصیل کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ملکی نامور عالم دین علامہ ابتسام الٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان دین کی تعلیمات سے بے بہرہ ہیں ۔

علامہ ابتسام الٰہی کا کہنا تھاکہ قرآن مجید میں اللہ پاک کا ارشاد پاک ہےکہ ’’ سورج کے سامنے جھکو نہ چاند کے سامنے جھکو بلکہ اس پروردگار کے سامنے جھکو جس نے انہیں پیدا کیا ہے ‘‘۔ مسلمانوں کے تمام مسالک میں اللہ کے سوا کسی اور کو سجدہ کرنا حرام و ممنوع ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پہلے بھی کئی ایسی باتیں کیں جو خلاف شرح ہیں ۔ سجد ہ کوئی بڑی شخصیت ہو یا پھر بڑی ہستی ہو انہیں کسی صورت جائز نہیں ۔ مسلمانوں کے تمام مکاتب مکاتب فکر حنفی ،مالکی ،شافعی ،حنبلی ،دیو بندی ،بریلوی اور اہل حدیث اس بات پر متفق ہیں کہ سجدہ غیر اللہ کو نہیں کیا جا سکتا ۔ علامہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر عمران خان نے تعظیمی سجد ہ کیا ہے تو وہ حرام فعل کے مرتکب ہوئے ہیں انہوں نے وہاں عبادت کے طور پر سجد کیا تو وہ کھلے شرک کے مرتکب ہو گئے ہیں ۔ انہوں نے عوام کو کہا ہے کہ ایسے شخص جسے دینی تعلیمات کی ذرا بھی سوج بوجھ نہیں وہ ووٹ کا بالکل حقدار نہیں ۔ ایسے شخص کو ملکی اقتدار دینے سے قبل کئی بار سوچنا چاہیے ۔ وہ شخص جسے اللہ تعالی ، کلام حنیف، سنت نبیﷺ اور شریعت مطہرہ کی تعلیمات کی بالکل خبر ہی نہیں ایسے شخص کو ملکی امور سونپ دینے سے مزید اختلافات پیدا ہونگے اور ملک میں انتشار کو ہوا ملے گی ۔ یا درہے کہ اس سے قبل عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی نے غلام فرید الدین ؒ کے مزار پر حاضری دی جس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر آنے کے بعد تہلکہ مچا دیا ۔ جس میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنی اہلیہ بشری بی کیساتھ دروازے پر سجدہ کیا ہے ۔

ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پاکستانی عوام میں شدیدغم و غصے کی لہر بھی دیکھنے کو ملی ہے ۔ دوسری طرف سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان ضعیف الاعتقاد آدمی ہے جو وزیر اعظم بننے کیلئے سجدے کر رہا ہے برنال تیار نہیں ہوئی ان کے جلنے کا علاج 25جولائی کو عوام شیر پر مہر لگائیں‘سردار ایاز صادق کا بھی مقابلہ اے ٹی ایم کے ساتھ ہےجدھر دیکھو اے ٹی ایم ہی نظر آرہی ہے

عمرے پر چارٹرطیارے پر لیجاتاہے کروڑوں روپے کہاں سے آتاہے؟ دو لاکھ روپے ٹیکس دیتاہے مقابلہ گالی اور دلیل کارکردگی اور الزامات کا مقابلہ ہو گا‘ ہم نے گالی کا جواب گالی سے نہیں دیا شہبازشریف قائم علی شاہ اور پرویز خٹک کی پرفارمنس نکال لو ہم نے بیس یونیورسٹی بنائی ہے ہم نے میٹرو بنائی تو اسے جنگلہ بس کا طعنہ دیتا رہاہماری نقل پر پشاور کھود دیا۔ اپنے انتخابی حلقے میں جلسے سے خطاب کے دوران

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ یاسین سوہل کے مقابلے میں اے ٹی ایم کھڑی کردی ہے پیسہ نہیں کارکردگی جیتے گی پچاس کروڑ روپے کا پول بنایاہے پانچ ہزار پوسٹر لگا رہے ہیں الیکشن کمیشن نے چشمہ لگایاہوا ہے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کر پشن کی ہوتی تو نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکالانہ جاتا‘برنال تیار نہیں ہوئی ان کے جلنے کا علاج 25جولائی کو عوام شیر پر مہر لگائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…