منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

شہباز شریف خوف کی وجہ سے گانے گا رہے ہیں،لاہور پنجاب کا اور پنجاب پورے پاکستان کا فیصلہ کرے گا، عمران خان نے ن لیگ کا کچا چٹھا کھول دیا

datetime 28  جون‬‮  2018 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) حلقہ این اے 131 سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آج لاہور سے انتخابی مہم کا آغاز کر رہا ہوں،ن لیگ نے اکیس سال سے پنجاب میں پنجے گاڑھ رکھے ہیں، مقابلے کے لیے کسی بھی جماعت کو کمزور نہیں سمجھنا چاہیے، اپنے مخالف کو کمزور نہ سمجھو اور آخری گیند تک لڑو، کارکنوں کی محنت الیکشن مہم کو کامیاب بنائے گی،

عمران خان نے کہا کہ لاہور پنجاب کا پنجاب پورے پاکستان کا فیصلہ کرے گا، پاکستان کی تقدیر کا فیصلہ 25 جولائی کو ہوگا، ن لیگ کے سربراہ اربوں روپے چوری کرکے باہر لے گئے، آپ نے کھیل مکمل ہونے تک مقابلہ کرنا ہے، مفاد پرست آپ کے جنون کا مقابلہ نہیں کر سکتے، ہمارا مقابلہ مال بنانے والوں کے خلاف ہے۔شہباز شریف خوف کی وجہ سے گانے گا رہے ہیں، حکمران امیر اورملک مقروض ہوگیا، ایک ہفتے کے اندر اپنا منشور پیش کریں گے۔اقتدار میں آ کر ہی کچھ کر سکتا ہوں باہر رہ کر نہیں، پرانے کارکنوں کے احتجاج سے مجھے بڑی تکلیف ہوتی ہے، زلفی بخاری کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔ شہباز شریف اور ان کے بیٹے کرپٹ ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ خواجہ آصف جیسے لوگوں کو پارٹی میں نہیں لے رہے۔ میں نے اپنی کسی رشتہ دار کو ٹکٹ نہیں دیا۔ شریف خاندان نے اپنے رشتہ داروں کو نوازا۔ عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ الیکشن شریف خاندان کا آخری الیکشن ہو گا، عدلیہ نے شریف خاندان کو منی ٹریل کا پورا موقع دیا، دو سوالوں کے جواب میں دو سال لگا دیے، شریف خاندان نے ایک ہسپتال نہیں بنایا جہاں کلثوم نواز کا علاج ہو۔ عمران خان نے کہا کہ آج لاہور سے انتخابی مہم کا آغاز کر رہا ہوں،ن لیگ نے اکیس سال سے پنجاب میں پنجے گاڑھ رکھے ہیں، مقابلے کے لیے کسی بھی جماعت کو کمزور نہیں سمجھنا چاہیے، اپنے مخالف کو کمزور نہ سمجھو اور آخری گیند تک لڑو، کارکنوں کی محنت الیکشن مہم کو کامیاب بنائے گی

موضوعات:



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…