اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شاہد خاقان عباسی کی تاحیات نااہلی سے این اے 57 میں تحریک انصاف کے امیدوار صداقت عباسی کی پوزیشن مضبوط ہو گئی، ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق حلقہ این اے 57 میں پیپلز پارٹی کا امیدوار نہ ہونے کی بدولت بھی تحریک انصاف کا پلڑا بھاری ہے۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے نااہل ہونے کے
بعد ان کی اہلیہ ثمینہ شاہد ن لیگ کی جانب سے امیدوار ہوں گی۔ دوسری جانب این اے 67 سے فواد چودھری کی نااہلی کا فائدہ لیگی امیدوار مطلوب مہدی کو پہنچے گا۔ چکوال کے حلقہ این اے 64 سے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار سردار غلام عباس کی نااہلی سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار میجر طاہر اقبال کی پوزیشن مضبوط ہوئی ہے۔