جمعرات‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2025 

چوہدری نثار کے مدمقابل ن لیگی امیدوار قمر الاسلام کی گرفتاری، معاملے میں اہم پیشرفت، نواز شریف کا پیغام ملتےہی لیگی قیادت رہائی کیلئے متحرک، بڑا قدم اٹھا لیا گیا

datetime 27  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) نے اپنے امیدوار راجہ قمر الاسلام کی گرفتاری کا معاملہ الیکشن کمیشن کے سامنے اٹھا دیا ، چیئرمین مسلم لیگ (ن) راجہ ظفرالحق اور زاہد حامد نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کر کے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ، میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے راجہ ظفرالحق نے کہاکہ ہم نے الیکشن کمیشن سے گزارش کی کہ لیول پلینگ فیلڈ ہونی چاہیے، کسی کو یہ

محسوس نہ ہو کہ اس کے خلاف رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں، اسی صورت میں الیکشن کے نتائج قابل قبول ہوتے ہیں، ہم الیکشن کمیشن سے اطمینان کی امید لے کر جا رہے ہیں ، الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ جو کچھ ہمارے فرائض میں ہے وہ ہم پورا کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو مسلم لیگ (ن) کے وفد نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی ، مسلم لیگ (ن) کا وفد راجہ ظفر الحق اور زاہد حامد پر مشتمل تھا ، ملاقات کے دوران وفد نے ن لیگ کے امیدوار راجہ قمر الاسلام کی گرفتاری کا معاملہ اٹھایا ، ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے راجہ ظفر الحق نے کہا کہ شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے ، ہم نے ان سے یہ گزارش کی کہ لیول پلینگ فیلڈ ہونی چاہیے ، کسی کو یہ محسوس نہ ہو کہ اس کے خلاف رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں اور کسی اور کو سہولت فراہم کر نے کی کوشش ہو رہی ہے ، اسی صورت میں الیکشن کے نتائج قابل قبول ہوتے ہیں ، انہوں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ وہ اپنے فرائض آئین کے مطابق پورے کریں گے ، راجہ ظفر الحق نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ آئندہ جو الیکشن ہو رہے ہیںان میں یہ احساس ملک کے اندر جائے ، ہم نے ان سے یہ گزارش کی ہے تو انہوں نے کہا ہے ٹھیک ہے ہم اس بات کو دیکھ لیتے ہیںاورجو کچھ ہمارے فرائض میں ہے وہ ہم پورا کریں گے ، انہوں نے کہا کہ ہم نے راجہ قمرا لاسلام کا معاملہ بھی پیش کیا ہے جو باتیں ہم کر کے آئے ہیں وہ ان کے فرائض کے مطابق تھیں ، راجہ ظفر الحق نے کہا کہ ہم اطمینان کی امید لے کر جا رہے ہیں ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز قمر الاسلام کی گرفتاری پر لندن میں موجود نواز شریف نے پاکستان میں موجود لیگی قیادت کو نیب کے خلاف سخت حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کی تھی۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…