اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیب کی جانب سے قمرالاسلام کی گرفتاری کے بعد ان کی بیٹی اسوہ السلام نے بھی سیاست میں انٹری دے دی۔نجی ٹی وی کے مطابق سالار قمر اور اسوہ قمر آج ایک قافلے کی صورت میں راوپلنڈی کچہری پہنچے۔اس موقع پر ن لیگ کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔
جنہوں نے قمر السلام کے بچوں کا پرجوش طریقے سے استقبال کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسوہ قمر کا کہنا تھا کہ یہ جلسہ نواز شریف کا جلسہ ہےاور یہ قافلہ نواز شریف کا قافلہ ہے۔روک سکو تو روک لو۔اس موقع پر اسوہ قمر نے ” ووٹ کو عزت دو ” کے نعرے بھی لگوائے۔