پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کام دکھا گئے تحریک انصاف اور عمران خان کو انتخابات سے قبل ابتک کا سب سے بڑا جھٹکا فواد چوہدری نا اہل قرار، انتخابی دوڑ سے باہر؟نا اہلی کی وجہ بھی سامنے آگئی

datetime 27  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان و رہنما بیرسٹر فواد چوہدری کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 67جہلم سے کاغذات نامزدگی مسترد ، انتخابی دوڑ سے باہر ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق اپیلٹ ٹریبونل نے تحریک انصٓف کےمرکزی ترجمان و رہنما بیرسٹر فواد چوہدری کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 67جہلم سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ سنا دیا ہے

جس کے بعد فواد چوہدری انتخابی دوڑ سے باہر ہو گئے۔ فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی فارم پر سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی پارٹی جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما نے اعتراض اٹھاتے ہوئے اپیلٹ ٹریبونل میں اپیل دائر کی تھی کہ کیونکہ فواد چوہدری نےکاغذات نامزدگی فارم میں زرعی ٹیکس کے حوالے سے اندراج نہیں کیا اور زرعی ٹیکس ادا نہیں کیا اس لئے ان کے کاغذات مسترد کرتے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت نہ دی جائے۔ درخواست دہندہ کا مؤقف تھا کہ فواد چوہدری کا نام شناختی کارڈ میں فواد احمد درج ہے جبکہ انہوں نے کاغذات نامزدگی میں اپنا نام فواد چوہدری لکھا ہے۔ اپیلٹ ٹریبونل نے فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے انہیں نا اہل قرار دیتے ہوئے الیکشن لڑنے سے روک دیا ہے۔ واضح رہے کہ الیکشن ایپلٹ ٹریبونل نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے این اے 57 مری سے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کردیئے۔نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی کے الیکشن ایپلٹ ٹریبونل کے جج جسٹس عباد الرحمان لودھی نے پی ٹی آئی کارکن مسعود احمد عباسی کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف دائر اپیل پر سماعت مکمل کرکے روز قبل اس پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔اعتراض کنندہ نے مؤقف اپنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی نے ریٹرننگ افسر کو دیئے گئے

ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کی اور جائیداد کی درست تفصیلات نہیں بتائیں۔اعتراض کنندہ کا کہنا تھاکہ شاہد خاقان عباسی نےلارنس کالج کےجنگل پر قبضہ کر رکھا ہے، ان کے کاغذات میں ایف سیون ٹو میں مکان کی ملکیت بھی کاغذات نامزدگی میں کم لکھی گئی ہے، کاغذات نامزدگی میں پہلے 100 روپے والا اسٹامپ پیپر لگایا گیا اور بعد ازاں 500 روپے والا پیپر لگایا گیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…