کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ ہائی کورٹ نے پیمرا کی جانب سے بول ٹی وی کے لائسنس کی منسوخی کے خلاف فیصلہ سنا دیا معزز عدالت نے بول ٹی وی کی نشریات بند کرنے کا پیمرا کا حکم کالعدم قرار دے دیا ۔گزشتہ روزپیمرا کی جانب سے بول ٹی وی کے لائسنس منسوخ کرکے نشریات بند کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔
سندھ ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران وکیل بول ٹی وی کا کہنا تھا کہ پیمرا نے شوکاز نوٹس جاری کیے بغیر ہی بول ٹی وی کا لائسنس منسوخ کیا پیمرا کا اقدام بدنیتی پر مبنی تھا جس پر معزز عدالت نے پیمرا کا حکم کالعدم قرار دے دیا جبکہ بول ٹی کی سیکیورٹی کلیئرنس سے متعلق فیصلہ دو رکنی بینچ کرے گا۔