اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی میڈیکل رپورٹ احتساب عدالت میں پیش کر دی گئی جس میں کہا گیاہے کہ ان کے جسم کے متعدد اعضاءنے کام کرنا چھوڑ دیاہے ۔ رپورٹ کے مطابق کلثوم نواز کے گردے کام نہیں کررہے، 13 جون کوقے آ نے پرہسپتال منتقل کیاگیا، کلثوم نوازکو 14 جون کوہارٹ اٹیک بھی ہوا۔
کلثوم نواز کی صحت میں 3 روز سے بہتری آئی ہے تاہم ان کے گردوں کی تھراپی ہورہی ہے اوراینٹی بائیوٹک ہٹادی گئی ہیں۔رپورٹ میں کہا گیاہے کہ بیگم کلثوم نوازکوخوراک بھی دی جارہی ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز میں سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی ہے۔