بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

کالا باغ ڈیم نہیں بن سکتا کیونکہ۔!!شہباز شریف نے اعلان کر دیا

datetime 25  جون‬‮  2018 |

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے شہر قائد سے اپنی پارٹی کی انتخابی مہم کا آغاز کر تے ہوئے کہا ہے کہ کراچی آنا عزت اور خوشی کا باعث رہا ہے، کراچی کے عوام کا جوش و جذبہ ہمیشہ سے مجھے متاثر کرتاہے، چاہتا ہوں میں اس شہر کی آواز سنوں اور س کی آواز بنو، جس طرح بجلی کا بحران حل کیا کراچی میں پانی کا بحران حل ہونا چاہیے، کراچی کو ٹینکر مافیا سے نجات دلانا ہوگا،

تین سال میں کراچی کے ہر گھر میں پینے کا صاف پانی ہوگا، کراچی کو ایشیا کا نہیں بلکہ ساری دنیا کا مثالی شہر ہونا چاہیے، ہم لوڈشیدنگ فری ہوچکے ہیں، پیک ن لیگ حکومت کے دور میں آیا۔ پیر کو مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف الیکشن مہم کیآغاز کے لیے چارٹر طیارے سے کراچی پہنچے جہاں پارٹی رہنما رانا مشہود اور سلیم ضیا سمیت دیگر ان کا استقبال کیا اور اور پارٹی کارکنان نے اپنے صدر کا پرجوش استقبال کیا۔سابق وزیراعلی پنجاب اور مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف کراچی میں دو روز قیام کریں گے۔شہبازشریف نے مسلم لیگ (ن)کی انتخابی مہم کا آغاز فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (ایف پی سی سی آئی)سے کیا جہاں انہوں نے تاجروں اور صنعت کاروں سے خطاب کیا۔اپنے خطاب میں مسلم لیگ (ن)کے صدر نے کہا کہ 2013 میں پاکستان کو دو چیلنجز تھے، سب سے بڑا چیلنج لوڈ شیڈنگ تھا لیکن ہم نے 5 سال کے دوران بہترین کارکردگی دکھائی اور آج ہم لوڈشیدنگ فری ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں خوف کا عالم تھا، بھتاخوری، ٹارگٹ کلنگ، دہشت گردی تھی، توانائی بحران کیباعث برآمدات کونقصان پہنچ رہاتھا، سی پیک ن لیگ حکومت کے دور میں آیا۔شہبازشریف نے کہا کہ جس طرح بجلی کا بحران حل کیا کراچی میں پانی کا بحران حل ہونا چاہیے، کراچی کو ٹینکر مافیا سے نجات دلانا ہوگا، تین سال میں کراچی کے ہر گھر میں پینے کا صاف پانی ہوگا، 6 ماہ میں شہر میں کوڑے اور غلاظت کے ڈھیر ختم کرنے ہیں،

کراچی کو ایشیا کا نہیں بلکہ ساری دنیا کا مثالی شہر ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بلند وبانگ دعویکرنے نہیں آیا، کراچی کے کھوئے ہوئے مقام کو واپس دلوانے میں اپنا کردار ادا کرینگے، کراچی کے لیے صوبائی فنڈز پر انحصار نہ کیا جائے، صوبائی حکومت کیساتھ وفاقی حکومت کو بھی کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ ایک بڑا مسئلہ ہے، پبلک ٹرانسپورٹ بھی مہیا کرنا اولین ذمہ داری ہے،

جو لاہور میں میٹرو بس بنی پہلے کراچی میں لگنی چاہیے تھی، شہر کے پبلک ٹرانسپورٹ، پانی، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور انفرا اسٹرکچر کو ٹھیک کریں گے کیونکہ اچھے روڈ اور انفرا اسٹرکچر نہیں بنائیں گے تو شہر جام ہو جائے گا، یہ ویژن (ن)لیگ کا کراچی کے لیے ہے۔ شہبازشریف نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کھٹائی میں پڑ گیا یہ قومی اتحاد میں تو نہیں بن سکتا ، کالاباغ سے قومی وحدت کو کوئی مسئلہ ہے تووقت ضائع نہیں کرنا چاہیے، ہمیں بھاشا ڈیم کو ترجیح دینا ہوگا، ہم نے 20 سال ضائع کردیئے، یہاں کوئی پوائنٹ اسکورننگ نہیں کررہا

اس حمام میں سب ننگے ہیں کیونکہ کسی نے کام نہیں کرنا تھا، سب بہانے ڈھونڈتے رہے۔۔کراچی آمد سے قبل اپنے ایک بیان میں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ انتخابی مہم قائد اعظم کے شہر سے شروع کررہا ہوں، ہمیشہ سے کراچی آنا عزت اور خوشی کا باعث رہا ہے، یہ شہر ہر کمیونٹی اور صوبے کے لوگوں کی نمائندگی کرتا ہے۔سابق وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ کراچی کے عوام کا جوش و جذبہ ہمیشہ سے مجھے متاثر کرتاہے، چاہتا ہوں میں اس شہر کی آواز سنوں اور س کی آواز بنوں۔ کراچی کو اکیسویں صدی کا ترقی یافتہ شہربنائیں گے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…