اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز اس وقت لندن میں وینٹی لیٹر پر ہیں اور ان کے بارے میں طرح طرح کی پیش گوئیوں کا سلسلہ جاری ہے کوئی کہہ رہا ہے کہ وہ وفات پا چکی ہیں اور کوئی کہہ رہا ہے کہ وہ زندہ ہیں، اس حوالے سے معروف صحافی شفیع نقی جامی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں نے نہ صرف بیگم کلثوم نواز کے اہل خانہ
سے ملاقات کی بلکہ ان کے سینئر کنسلٹنٹ کے ساتھ سوال جواب کے سیشن میں بھی بیٹھا اور اس موقع پر خواجہ آصف اور اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز نہ صرف زندہ ہیں بلکہ مثبت طور پر بہتری کی طرف بڑھ رہی ہیں اور ان کے کنسلٹنٹ بھی بہت پر امید ہیں۔معروف صحافی نے ملاقات کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں جن میں میاں نوازشریف، مریم نواز اور حسین نواز بھی موجود ہیں۔