پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

جہانگیر ترین کے ساتھ تنازعے میں عمران خان کی پراسرار خاموشی پر شاہ محمود قریشی کے صبر کا پیمانہ لبریز، تحریک انصاف چھوڑ کر کس اہم سیاسی جماعت میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا؟ حیرت انگیز انکشاف

datetime 24  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر تحریک انصاف میں اختلافات میں اضافہ ہو چکا ہے، اس حوالے سے شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین بھی ایک دوسرے کو تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں، اس پر شاہ محمود قریشی نے تحریک انصاف چھوڑنے کا عندیہ بھی دے دیا ہے جس کی وجہ سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان شدید ذہنی دباؤ میں ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل نیو ٹی وی کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کا

تحریک انصاف چھوڑ کر ن لیگ میں شمولیت کا امکان ہے۔ ایک اور نجی ٹی وی چینل کا کہنا ہے کہ بنی گالہ میں ہونے والے ایک اجلاس میں جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کی آپس میں تکرار کے بعد ایک سینئر رہنما اجلاس سے چلے گئے اور ٹکٹ بھی واپس کر گئے اور جاتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ تحریک انصاف سے علیحدہ ہو جائیں گے۔ عمران خان ٹکٹوں کی تقسیم سے پیدا ہونے والی صورتحال کی وجہ سے بہت پریشان ہیں اور کوئی بھی فیصلہ کرنے میں تذبذب کا شکار ہیں، وہ پارٹی کے اندرونی جھگڑوں کی وجہ سے پارلیمانی بورڈ تحلیل کرنے پر بھی غور کر رہے ہیں۔ نیو نیوز کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کے پارٹی میں اثر و رسوخ کی بدولت ان کے سیاسی مخالف شاہ محمود قریشی ہی ہیں جنہوں نے تحریک انصاف چھوڑنے کی دھمکی دی ہے۔ ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ بنی گالہ اجلاس میں ہونے والی بدمزگی کے بعد شاہ محمود قریشی ن لیگ میں شمولیت پر غور کر رہے ہیں، ٹی وی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر معاملات ٹھیک نہ ہوئے تو آنے والے کچھ دنوں میں شاہ محمود قریشی بڑا سیاسی دھماکہ کر سکتے ہیں۔  ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر تحریک انصاف میں اختلافات میں اضافہ ہو چکا ہے، اس حوالے سے شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین بھی ایک دوسرے کو تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں، اس پر شاہ محمود قریشی نے تحریک انصاف چھوڑنے کا عندیہ بھی دے دیا ہے جس کی وجہ سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان شدید ذہنی دباؤ میں ہیں۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…