کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )ٹھپے پہ ٹھپہ تیر پہ ٹھپہ ، رہنما تحریک انصاف کی زبان پھسل گئی۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ جوش خطابت میں تیر کو ووٹ دینے کی اپیل کرتے رہے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کے دن قریب سے قریب تر آرہے ہیں۔سیاسی جماعتوں نے الیکشن کی تیاریاں شروع کر رکھی ہیں۔ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملات جاری و ساری ہیں۔
دوسری جانب تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن سمیت متعدد جماعتوں میں ٹکٹوں کی تقسیم پر تنازعہ شروع ہوچکا ہے۔ایسے اداروں کی جانب سے الیکشن کی تمام تر کاروائی کو تیزی سے آگے بڑھائی جارہی ہے۔تاحال سیاسی وفاداریوں کو تبدیل کئیے جانے کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔اس سارے معاملے میں سب سے اہم فریق ووٹر ہے جو اس سارے عمل کو انتہائی دلچسپی سے دیکھ رہا ہے اور 25 جولائی اور اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے انتہائی پرجوش ہیں۔ووٹرز نے ابھی سے یہ فیصلہ کرلیا ہے کہ کس پارٹی کو ووٹ دینا ہے اور کس کو نہیں۔اس حوالے سے ووٹر کو لبھانے اور اسکا ووٹ حاصل کرنے کے لیے سیاسی رہنماوں نے بھی زور لگانا شروع کر دیا ہے۔کوئی منشور سے ووٹر کو راغب کر رہا ہے تو کوئی سیاسی نعروں سے ووٹرز کو جوش دلا رہا ہے اور جوش خطابت میں ہمارے سیاسی رہنماوں کی زبان پھسل جانا بڑا واقعہ نہیں ہے،ہمارے ہاں ایسا ہوتا ہے زبان پھسلنے کے باعث ہمارے سیاسی رہنما خود ہی مذاق بن جاتے ہیں۔ایسا ہی واقعہ کراچی میں پیش آیا جہاں پاکستان تحریک انصاف کے سرکردہ رہنما اور پی ایس 99 سے تحریک انصاف کے امیدوار حلیم عادل کی زبان پھسل گئی اور وہ کارکنان سے خطاب میں پیپلز پارٹی کوووٹ دینے کی اپیل کرتے رہے۔حلیم عادل شیخ کارکنان کو بلے کی بجائے تیر پر ٹھپہ لگانے کا کہتے رہے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے عمران خان بھی ایسی ہی حرکت کر چکے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنما صابر شاہ کے گو نواز گوکے نعروں کی ویڈیو بھی خوب وائرل ہوئی تھی۔