جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

حلقہ این اے 59 میں کون جیتے گا؟ چوہدری نثار یا تحریک انصاف کے غلام سرور ؟ سروے کے حیرت انگیز نتائج سامنے آگئے 

datetime 23  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59 میں عوامی سروے کے مطابق چوہدری نثار کوپی ٹی آئی کے غلام سرور پرواضح برتری حاصل ہے، عوام کی اکثریت چوہدری نثارکو الیکشن میں کامیاب کرانے کیلئے پرعزم، حلقے کے رہائشیوں نے سروے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ا نھیں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ چوہدری نثار آئندہ انتخابات میں شیر کے نشان سے الیکشن لڑیں یا آزاد حیثیت سے وہ ہر حال میں چوہدری نثار کو ہی ووٹ دیں گے،

اگر نظریات کی سیاست کرنے والوں کی فہرست بنائی جائے تو چوہدری نثار اس میں سب سے اوپر ہونگے،وہ عوامی لیڈر ہیں جوہمیشہ حق کی بات کرتے ہیں،پاکستان تحریک انصاف کے بعض حامی افراد نے سروے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار 5سال ایم این اے اور وزیر داخلہ رہے لیکن انہوں نے اپنے حلقے کی عوام کیلئے کچھ نہیں کیا،کئی سالوں سے چوہدری نثار اور مسلم لیگ(ن) کو ووٹ دیتے آرہے ہیں لیکن چوہدری نثار نے کبھی ان کی مشکلات حل کرنے کیلئے کچھ نہیں کیا۔ہفتہ کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59 میں آئندہ انتخابات کے حوالے سے نجی ٹی وی نے ایک سروے منعقد کیا ۔ سروے کامقصد آئندہ انتخابات قومی اسمبلی کے حلقے این اے 59کے حوالے سے عوام کی پسند اور ناپسند کا جائزہ لینا تھا ۔قومی اسمبلی کے اس حلقے سے چوہدری نثار آزادی حیثیت سے جبکہ غلام سرورپاکستان تحریک انصاف کی جانب سے حصہ لے رہے ہیں۔ حلقے کے اندر دونوں امید واروں کے مابین کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے لیکن عوامی سروے کے مطابق چوہدری نثار کو غلام سرور پر واضح برتری حاصل ہے ، جبکہ کچھ افراد نے پی ٹی آئی کے غلام سرور کو بہتر اپیدوار تصور کرتے ہوئے انہیں ووٹ دینے کی بات کی۔ چوہدری نثار نے اس سے قبل2013 میں بھی اس حلقے سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کرنل (ر)صابر کو بھاری مارجن سے شکت دی تھی ۔عوامی سروے کے مطابق حلقہ این اے59میں عوام کی اکثریت چوہدری نثار کے ساتھ ہے اور انھیں کو ووٹ دے گی۔

سروے کے دوران حلقے کے رہائشی شخص نے کہا کہ ان کا اور ان کے خاندان کا ووٹ چوہدری نثار کے ساتھ ہے کیونکہ انہوں نے حلقے کے لیے بہت سے ترقیاتی کام کروائے ہیں۔ ایک اور علاقہ مقیم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار عوامی لیڈر ہیں جو حق کی بات کرتے ہیں اور نظریاتی سیاستدان ہیں اس لیے عوام ان کو پسند کرتے ہیں۔عوامی سروے کے دوران جب ایک خاتون سے آئندہ انتخابات کے حوالے سے حلقے سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ان کاووٹ چوہدری نثار کے ساتھ ہے۔

انہوں نے حلقے کے لیے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں جس کی کوئی مثال نہیں ملتی چوہدری نثار نے اپنے پانچ سال میں اپنے حلقے میں طالبات کے لیے کئی سکول اور کالجز بنائیں ہیں جس کے باعث طالبات کو تعلیم حاصل کرنے میں آسانی ہورہی ہے۔ایک اور رہائشی سے جب آئندہ انتخابات کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ چوہدری نثار ان کے پسندیدہ لیڈر ہیں انھیں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ چوہدری نثار آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ سے الیکشن لڑیں یا آزاد حیثیت سے وہ ہر حال میں چوہدری نثار کو ہی ووٹ دیں گے۔

اگر نظریات کی سیاست کرنے والوں کی فہرست بنائی جائے تو چوہدری نثار اس میں سب سے اوپر ہونگے۔ اس کے برعکس حلقے کے کچھ افراد نے عوہدری نثار کی 5سالہ کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار 5سال ایم این اے اور وزیر داخلہ رہے لیکن انہوں نے اپنے حلقے کی عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔ایک رہائشی نے سروے کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے30سال صرف اپنے مفادات کا تحفظ کیا اور عوام کیلئے کچھ نہیں کیا، پاکستان کو بچانے والی پاکستان تحریک انصاف ہے اور ان کی ساری امیدیں اب عمران خان سے وابستہ ہیں۔علاقے کے ایک رہائشی نے سروے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ کئی سالوں سے چوہدری نثار اور مسلم لیگ(ن) کو ووٹ دیتے آرہے ہیں لیکن چوہدری نثار نے کبھی ان کی مشکلات حل کرنے کیلئے کچھ نہیں کیا، اس لیے اس وہ عمران خان کو ووٹ دینگے کیونکہ عمران خان کو بھی حکومت میں آنے کا ایک موقع ملنا چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…