واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکا میں پاکستان کے نئے سفیر علی جہانگیر صدیقی نے صدر ڈونلڈر ٹرمپ کو سفارتی اسناد پیش کردیں انہوں نے سفارتی اسناد وائٹ ہاوس آمد کے موقع پر پیش کیں۔اعزاز احمد چوہدری کی سبکدوشی کے بعد 8 مئی کو علی جہانگیر صدیقی کو امریکا میں پاکستان
کا سفیر تعینات کیا گیا تھا جس کے بعد 29 مئی کو وہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن پہنچے اور اگلے روز یعنی 30 مئی کو انہوں نے پاکستانی سفیر کی حیثیت سے عہدے کاچارج سنبھالا۔امریکی صدر کو اسناد پیش کرنے کے بعد وہ پاکستانی سفیر کے طور پر کام کرسکیں گے۔