شہبازشریف کی کوششیں کامیاب، چوہدری نثار اور نوازشریف کے اختلافات کا ڈراپ سین، ن لیگ نے ایسا فیصلہ کرلیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

23  جون‬‮  2018

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے پارٹی کے سینئر ناراض رہنما چوہدری نثار علی خان کو راولپنڈی کے دوحلقوں این اے 59اور63سے پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کا باضابطہ اعلان جلد کردیا جائے گا۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف کی مفاہمت کی کوششیں کامیاب ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔ اس ضمن میں ایک نجی ٹی وی چینل سماء نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ چوہدری نثار علی خان کو قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں سے پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور چوہدری نثار علی خان کی گزشتہ روز کی پریس کانفرنس کے بعد (ن) لیگ میں اعلیٰ سطح کی مشاورت کے بعد یہ فیصلہ سامنے آیا ہے۔ چوہدری نثار علی خان جو گزشتہ ایک سال سے پارٹی قائد نوازشریف سے ناراض ہیں اور کئی پریس کانفرنسز میں نوازشریف کو تنقید کا نشانہ بھی بنا چکے ہیں۔ دریں اثناء دنیا نیوز اور ایکسپریس ٹی وی کے مطابق چوہدری نثار علی خان کے خلاف مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے کسی کو بھی پارٹی ٹکٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں شہباز شریف کے رابطوں کے نتیجے میں ایسا ممکن ہوتا ہوا نظر آرہا ہے اور چوہدری نثار علی خان کے اگر (ن) لیگ کے امیدوار کھڑے نہ کرنے کی صورت میں چوہدری نثار علی خان کا (ن) لیگ کی قیادت کے حوالے سے مزید نرم ہو سکتا ہے اور اختلافات میں کمی آسکتی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے پارٹی کے سینئر ناراض رہنما چوہدری نثار علی خان کو راولپنڈی کے دوحلقوں این اے 59اور63سے پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کا باضابطہ اعلان جلد کردیا جائے گا۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف کی مفاہمت کی کوششیں کامیاب ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…