لاڑکانہ(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کا چانڈکا ہسپتال لاڑکانہ کا دورہ، مختلف وارڈز کا معائنہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق لیبارٹری کی ابتر صورتحال پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایم ایس کی سرزنش کر دی اور کہا میری آمد پر یہ حالت ہے تو اس سے پہلے کیا ہوگی۔چیف جسٹس نے ہسپتال میں کچرے کے ڈھیر دیکھ کر ایم ایس اور میئر کی سرزنش کر دی اور انتظامیہ کو فوری طور پر کچرے کے ڈھیر ہٹانے کا حکم دے دیا۔
میئر لاڑکانہ نے کہا ہسپتال کے اندر صفائی کی ذمہ داری ہسپتال انتظامیہ کی ہے۔کیس کی شنوائی نہ ہونے پر خاتون نے چیف جسٹس کے سامنے احتجاج کیا اور کہا شوہر کے انتقال کے بعد دیور نے جھوٹا مقدمہ کرایا، پولیس نے تحقیقات کے بعد بے گناہ قرار دے دیا، جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت 7 ماہ سے کیس سمری منظور نہ کر رہی، جس پر چیف جسٹس نے معاملہ حل کرنے کا حکم دے دیا۔