این اے 53کی نشست نے عمران خان ٗشاہد خاقان عباسی اور عائشہ گلا لئی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے بعد اہمیت اختیار کرلی 

22  جون‬‮  2018

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) این اے 53 اسلام آباد کی نشست نے پی ٹی آئی سربراہ عمران خان ،سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی اور عائشہ گلالئی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے بعد اہمیت حاصل کرلی ہے ۔تفصیلات کے مطابق کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کا جمعہ کو آخری روز تھا ٗ

این اے 53اسلام آباداپنے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف عمران خان کی اپیل کی سماعت ہوئی ۔ اپیلٹ ٹریبونل نے سیکریٹری الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا ہے اور قانونی معاونت کیلئے نمائندہ مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے۔عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں کہہ رہی ہیں کہ تعیناتیاں سیاسی بنیادوں پرہورہی ہیں،نگراں حکومتیں میئرزکوہٹاکرایڈمنسٹریٹرزلائیں۔دوسری طرف این اے 95 میانوالی سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف اپیل دائر کی گئی ۔این اے 53 پرشاہد خاقان عباسی کی آر او کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی ،ان کے وکیل نے کہا کہ جان بوجھ کر کوئی حقائق نہیں چھپائے گئے ،آر او نے قانون کی غلط تشریح کرکے کاغذات مسترد کئے۔اپیلٹ ٹربیونل نے الیکشن کمیشن اور آر او کو نوٹس جاری کردئیے ہیں،اسی حلقے سے مہتاب عباسی اورعائشہ گلالئی نے بھی کاغذات نامزدگی مستردکرنے کے فیصلے کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کردیا ٗسماعت 25جون کو ہوگی۔  این اے 53 اسلام آباد کی نشست نے پی ٹی آئی سربراہ عمران خان ،سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی اور عائشہ گلالئی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے بعد اہمیت حاصل کرلی ہے۔ کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کا جمعہ کو آخری روز تھا ٗاین اے 53اسلام آباداپنے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف عمران خان کی اپیل کی سماعت ہوئی ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…