منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان کا چورن اب نہیں بکے گا،ان کیساتھ وہی کچھ ہورہا ہے جواپنے کارکنوں کوسکھایا،ن لیگ نے کپتان پر بیان داغ دیا

datetime 21  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان مسلم لیگ(ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکن ابھی سے عمران خان کو مسترد کرچکے ہیں اور اب عمران خان کا چورن اب نہیں بکے گا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان مسلم لیگ (ن)مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے 5 سال کیا کام کیا۔

آج عمران خان کے ساتھ وہی ہورہا ہے جوانہوں نے اپنے کارکنوں کوسکھایا، کارکن لاٹھیاں اٹھا کراپنے لیڈر کو ڈھونڈ رہے ہیں، تحریک انصاف کے کارکن ابھی سے عمران خان کو مسترد کرچکے ہیں، اب عمران خان کا چورن اب نہیں بکے گا، ٹکٹوں کی غلط تقسیم کرنے والے منہ چھپارہے ہیں اورعمران خان نے 5 سال اس کونکال دو، اس کو ہٹادو کے علاوہ کیا کام کیا، (ن)لیگ کا الیکش میں جھوٹوں کے ساتھ مقابلہ ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)اپنے منشورکا اعلان کرے گی، نیب میں طلبی صرف (ن)لیگ کے رہنماؤں کی ہورہی ہے ، جس کے آگے بھی شریف لگے، نیب اسے طلب کررہی ہے، اگرکرپشن کا کوئی ثبوت ہے توسامنے لائیں، عوام کی خدمت کرنے والوں کے خلاف سازش کی جارہی ہے، 3 دفعہ منتخب وزیراعظم نے100 سے زائد پیشیاں بھگتیں ہیں جب کہ کسی کی بیماریوں کوسیاسی رنگ دیناٹھیک نہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ زعیم قادری کے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے بارے خود بتائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کیا ای سی ایل میں چار، پانچ لوگوں کے نام میں ڈالنے کی کوشش کی جاتی ہے، نیب میں ریفرنسزکے باوجود ای سی ایل میں نام ہونے کے باوجودلوگ بھاگ جاتے ہیں، نگراں وزیر داخلہ زلفی بخاری کانام بلیک لسٹ سے نکالنے کا واضح جواب دیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…