میں جب اسپتال پہنچا تو کلثوم نواز بے ہوش تھیں ،ان کی حالت اب کیسی ہے؟سابق وزیر اعظم نواز شریف کے افسوسناک انکشافات،پاکستان واپسی سے متعلق اہم اعلان کردیا

20  جون‬‮  2018

لندن(آئی این پی) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کہا ہے کہ کلثوم نواز ابھی آئی سی یو میں ہیں، ڈاکٹرز کے مطابق کلثوم نواز کی حالت تشویشناک ہے، میں جب اسپتال پہنچا تو کلثوم نواز بے ہوش تھیں ، اگر انسان ایسے موقع پر اپنی بیوی کو وقت نہ دے سکے توبہت دکھ ہوتا ہے۔بدھ کو ہارلے اسٹریٹ کلینک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ کلثوم نواز ابھی آئی سی یو میں ہیں،

مجھے نہیں اندازہ تھا کہ کلثوم نواز کو کارڈیلک اریسٹ ہوا ہے،یہاں آکر مجھے پتہ چلا کہ ان کو کارڈیلک ارسٹ ہوا ہے، پیچھلے 5روز سے میری کلثوم نواز سے کوئی بات نہیں ہوئی، آج بدھ کو ان کا آئی ٹی اسکین ہوا ہے، میں تمام پاکستانیوں کا دعاؤں پر شکر گزار ہوں، اللہ تعالیٰ کلثوم نواز کو صحت عطاء فرمائیں ، ڈاکٹرز کے مطابق کلثوم نواز کی حالت تشویشناک ہے، میں جب اسپتال پہنچا تو کلثوم نواز بے ہوش تھیں ، اگر انسان ایسے موقع پر اپنی بیوی کو وقت نہ دے سکے توبہت دکھ ہوتا ہے، میں ایئرپورٹ سے سیدھا اسپتال پہنچا تھا، کبھی کبھی زندگی میں مشکلات ایک ساتھ آجاتی ہیں، میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہورہا ہے۔ جب سے لندن آیا ہوں کلثوم نواز کو ہوش میں نہیں دیکھا ، ایسے حالات میں مجھے کلثوم نواز کے ساتھ ہونا چاہیے۔دریں اثناء مسلم لیگ (ن) کے قائد اورسابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا کہ والدہ کی حالت میں ابھی کوئی بہتری نہیں آئی، ڈاکٹرز روزانہ کی بنیاد پر والدہ کا معائنہ کررہے ہیں، والدہ ہماری آواز سنتی ہے یا نہیں ڈاکٹرز کچھ نہیں بتا سکتے ، والدہ کے جسم کے تمام اعضائے رئیسہ کام کررہے ہیں۔ بدھ کو حسین نواز نے کہا کہ والدہ کی حالت میں ابھی کوئی بہتری نہیں آئی، ڈاکٹرز روزانہ کی بنیاد پر والدہ کا معائنہ کررہے ہیں، والدہ ہماری آواز سنتی ہے یا نہیں ڈاکٹرز کچھ نہیں بتا سکتے ، والدہ کی جسم کے تمام اعضائے رئیسہ کام کررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…