صرف چوہدری نثار ہی نہیں بلکہ چوہدری شجاعت کی بھی واپسی ،اب تک کا سب سے بڑا سیاسی دھماکہ، مسلم لیگ ن نے حیرت انگیز اعلان کردیا

20  جون‬‮  2018

لاہور( این این آئی )مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ (ق) لیگ کے بننے سے سینئر لیڈر شپ کی جو کھیپ نکلی اس صدمے سے مسلم لیگ (ن) برسوں بلکہ آج تک نہیں نکل سکی ،چوہدری نثار کہنہ مشق ،سمجھدار اورانتہائی زیرک سیاستدان ہیں اور انکی موجودگی سے نہ صرف پارٹی بلکہ اس کی سیاست کو بھی فائدہ ہوتا ہے ،

امید کرتا ہوں چوہدری نثار کا راستہ دوبارہ جڑ جائے گا ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ میں نے مخالفین کے لئے کہا تھاکہ وہ سن لیں ہم لوہے کے چنے ہیں لیکن اگر کوئی اسے پرسنل لے لے یا اگر کوئی ادارہ یہ سمجھ بیٹھے کہ میں نے اسے چیلنج کیا ہے تو یہ مناسب بات نہیں ہے ۔ لوہے کے چنے کوئی پہلے اور کوئی بعد میں کھاتا ہے ، آج ہمیں رگڑا لگایا جارہا ہے ،ہر عمل کا رد عمل ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے کالے قوانین کو تبدیل نہ کرنا پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کی نالائقی ہے ، جب میں کہتا ہوں کہ کوئی ڈوریاں ہلاتا ہے تو فوری جواب آ جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب مسلم لیگ (ق) بنی تو سینئر لیڈر شپ کی کھیپ نکل گئی ، مسلم لیگ (ن) برسوں بلکہ آج تک اس صدمے سے باہر نہیں نکل سکی ۔میں نام لیتا ہوں کہ چوہدری شجاعت حسین انتہائی سمجھدار آدمی تھے اور نواز شریف کو ان کی نصیحت میں سمجھداری ہوتی تھی ۔انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری ثنار علی کہنہ مشق، سمجھدار اور انتہائی زیرک سیاستدان ہیں ، ان کی موجودگی سے نہ صرف مسلم لیگ (ن) بلکہ اس کی سیاست کو بھی فائدہ ہوتا ہے ۔ میں امید کرتا ہوں کہ راستہ دوبارہ جڑ جائے گا لیکن بعض لوگ میرے اس بات کو پسند نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ لاڈلے کیلئے میرے حلقے کو مختلف حصوں میں تقسیم کیا گیا لیکن ہماری قیادت کا واضح فیصلہ ہے کہ ایسے میں مورچہ نہیں چھوڑنا چاہیے اور ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہیے ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…