اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان نے بھی عام انتخابات سے قبل اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو جمع کرا دیں جس کے مطابق ان کی گزشتہ سال کی آمدن47لاکھ 76ہزار611روپے ہے ۔الیکشن کمیشن کو جمع کرائی گئی دستاویزات کے مطابق عمران خان 168 ایکڑزرعی زمین کے مالک ہیں۔انہوں نے اپنے ذرائع آمدن کے طور پر زراعت،تنخواہ اوربینک منافع کو ظاہرکیا ہے ۔
دستاویز میں عمران خان نے گزشتہ سال اپنی کل آمد ن47لاکھ 76ہزار611روپے ظاہر کی ہے جس پر انہوں نے ایک لاکھ3ہزار763روپے ٹیکس ادا کیا۔ دستاویز میں عمران خان نے 28غیر ملکی دورے بھی ظاہر کئے ہیں۔ ان کے دو فارن کرنسی بینک اکاؤنٹس بھی ہیں ۔بیوی اور بچوں کو زیر کفالت ظا ہر کیا گیا ہے۔ ان کی اہلیہ اور بچوں کے کوئی اثاثے نہیں ۔دستاویز کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک اںصاف عمران خان کسی ذاتی گاڑی کے مالک بھی نہیں ۔