اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عیدالفطر کس روز ہوگی؟ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس آج کراچی میں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں اسلامی مہینے شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا۔ چاند دیکھنے کے لیے اجلاس آج بعد نمازِ عصر چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میٹ کمپلکس میں ہوگااجلاس میں مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹی کے اراکین سمیت محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔اجلاس میں 1439 ہجری کے
شوال کے چاند کی رویت کی جائے گی اور شوال کے چاند سے متعلق ملک بھر سے شہادتیں جمع کی جائیں گی، جس کے بعد چاند کی رویت سے متعلق اعلان چیئرمین مفتی منیب الرحمان کریں گے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش رات 12 بجے کے قریب ہوگئی ہے اور شام کے وقت اُس کی عمر 19 گھنٹے 3 منٹ ہوگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق مطلع کبھی صاف اور کبھی جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، لہذا چاند نظر آنے کے امکانات نہیں ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ملک میں عید ہفتے کو ہونے کا امکان ہے۔