ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’میرا منہ نہ کھلواؤ ورنہ منہ دکھانے کے قابل نہیں رہوگے،چوہدری نثارکی تند و تیز بیان کے بعد بڑی قلابازی،حیرت انگیز وضاحت کردی

datetime 12  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)’’میرا منہ نہ کھلواؤ ورنہ منہ دکھانے کے قابل نہیں رہوگے،چوہدری نثارکی تند و تیز بیان کے بعد بڑی قلابازی،حیرت انگیز وضاحت کردی، سابق وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے کہاہے کہ پچھلے ایک ہفتے سے علیل ہوں ، میڈیا پر مجھ سے منسوب اکثر بیانات حقیقت پر مبنی نہیں،میڈیا سنی سنائی باتوں کو مجھ سے منسوب نہ کرے، صحت میں افاقہ ہوتے ہی میڈیا میں آ کر ساری صورتحال قوم کے سامنے رکھونگا ۔

پیر کو جاری اپنے ایک بیان میں سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا کہ میں پچھلے ایک ہفتے سے علیل ہوں اور کسی سیاسی عمل میں حصہ نہیں لیا۔ میڈیا پر مجھ سے منسوب اکثر بیانات حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیر کو اپنے آبائی دیہات اور علاقے کے لوگوں سے ایک مختصر ملاقات ضرور ہوئی ہے لیکن وہ ایک نجی ملاقات تھی جس میں میڈیا موجود نہیں تھا۔چودھری نثار نے کہا کہ وہاں میں نے اکثر وہ باتیں نہیں کیں جو میڈیا پر آرہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا سنی سنائی باتوں کو مجھ سے منسوب نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کے دوستوں کو یقین دلاتا ہوں کہ جیسے ہی صحت میں افاقہ ہوا میڈیا کے سامنے آؤں گا اور ساری صورتحال قوم کے سامنے رکھوں گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے رہنماء چودھری نثار علی خان نے آزار حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاتھاکہ پارٹی نے ٹکٹ سیاسی یتیموں کو دیدئے ہیں، تحریک انصاف میں 10، (ن) لیگ میں 100سے بھی زائد خامیاں ہیں، عورت کے راج کے مخالف نے آج اپنی بیٹی پارٹی پر مسلط کردی ہے۔پیر کو اڈیالہ روڈ پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے چودھری نثار نے آزاد حیثیت میں انتخاب لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے ٹکٹ سیاسی یتیموں کو دے دیئے ہیں۔انہوں نے مسلم لیگ (ن) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف میں 10 اور ن لیگ میں 100 سے بھی زائد خامیاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ عورت کے راج کے مخالف نے آج اپنی بیٹی پارٹی پر مسلط کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے منہ کھولا تو یہ کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں بہت کچھ کہہ سکتا ہوں لیکن مجھے 34 سال کی رفاقت کا خیال آجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آزاد الیکشن لڑوں گا اس لئے اب زیادہ محنت کی ضرورت ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…