نوازدور کے وفاقی وزیر کی عیاشیاں سامنے آگئیں،اکرم درانی کی گاڑی ایک سال میں کتنے کروڑ کا پٹرول پھوک گئی؟ہوشربا انکشاف

6  جون‬‮  2018

اسلام آباد(آن لائن) نواز شریف کے دور حکومت کے پہلے سال میں وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس کی گاڑی کے پٹرول اور یو پی ایس کی خریداری کے نام پر 29 کروڑ 87 لاکھ روپے کی مالی بے قاعدگیاں کی گئی تھیں ۔ 2014 میں وفاقی وزیر اکرم درانی تھے جو مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی اور رشتہ دار بھی ہیں اور دین و اسلام اور انصاف کی باتیں کرنے والی جماعت سے تعلق ہے ۔ اکرم درانی نے ملازمین کو عید ملن ، پٹرول گاڑی

، فوٹو سٹیٹ ، یو پی ایس ، کمپیوٹر کی خریداری، سٹیشنری ، کوریئر سروس ، ایل سی ڈی ٹی وی سیٹوں کے علاوہ دیگر یوٹیلیٹی بلوں پر مجموعی طور پر 29 کروڑ روپے قومی خزانہ سے خرچ کئے جس میں بھاری مالی بدعنوانی سامنے آئی ہے اور پاک پی ڈبلیو کے حکام کے خلاف بھی اعلی پیمانے پر تحقیقات جاری ہیں ۔وزارت ہاؤسنگ کے کرپٹ افسران نے لاہور کے کوٹ رادھاکشن سڑک کو پختہ کرنے کے نام پر ایک کروڑ 48 لاکھ لوٹ لئے ہیں ۔ افسران نے سڑک تعمیر کرنے والی کمپنی چیف انجینئر سنٹرل زون کے ساتھ مل کر یہ کرپشن کی تھی اس سکینڈل کی تحقیقات ایف آئی اے لاہور ابھی تک مکمل نہ کر سکی اور نہ ہی کمپنی کو بلیک لسٹ کی گئی ہے ۔ افسران نے 30 کروڑ کا ٹھیکہ 50 کروڑ روپے کاغذات میں ظاہر کئے ۔ پاک ڈبلیو کے کرپٹ افسران نے کراچی ، سرگودھا ، اسلام آباد میں 3 ارب 36 کروڑ روپے کے ٹھیکے دے کر متعلقہ ٹھیکیداروں سے انشورنس کلیم بھی نہ حاصل کئے جس سے قومی خزانہ کو 33 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔نواز شریف حکومت کے ابتدائی سال میں پاک پی ڈبلیو نے 3 ارب روپے کے ٹھیکے مختلف کمپنیوں کو دیئے تھے لیکن ان کمپنیوں سے بھی انشورنس کلیم حاصل نہ کئے ۔جس سے کمپنیوں کو 31 کروڑ کا فائدہ پہنچایا گیا ۔

پاک پی ڈبلیو اسلام آباد کے سی سی ڈی فور میں مبینہ 32کروڑ روپے کی کرپشن کی تحقیقات ایف آئی اے حکام نے دبا رکھی ہیں ۔ افسران نے سکیموں کی تکمیل کئے بغیر کمپنیوں کو کروڑوں روپے دے دیئے تھے جس کی وجہ سے محکمانہ انکوائری بھی مکمل ہو سکی ۔ گوجرانوالہ میں نالہ کی صفائی اور پختہ سڑکوں کے ٹھیکے میں مبینہ 8 کروڑ 80 لاکھ روپے کی کرپشن سامنے آئی ہے اس سکینڈل کی بھی تحقیقات محکمہ کے اندر بھی مکمل نہیں ہو سکی ۔ نواز شریف دور میں دستاویزات کے مطابق پاک پی ڈبلیو کے 16 ڈویژن میں 230 ترقیاتی سکیموں میں مبینہ 49 کروڑ روپے کی کرپشن کی نشاندہی ہوئی ہے ۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…