منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

پھندااپنی طرف بڑھتے دیکھ کر نااہل کو دھرنے میں سازش نظر آنے لگی، طاہر القادری باتوں باتوں میں بہت کچھ کہہ گئے

datetime 20  مئی‬‮  2018 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ فلسطین کاز پر استنبول میں منعقدہ او آئی سی کانفرنس کے مشترکہ اعلامیہ کا خیر مقدم کرتے ہیں، اعلامیہ لفظوں کی حد تک ہی سہی تاہم ٹھوس اقدامات اور اہداف پر مشتمل ہے،اس پر من و عن عمل ہونا چاہیے۔ فلسطینی عوام کے جان و مال اور بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے عالمی فورس بنانے کی تجویز مناسب ہے۔ اسرائیلی افواج کے ہاتھوں

فلسطینی عوام کے حالیہ قتل عام کی تحقیقات کیلئے اقوام متحدہ کو بلاتاخیر وفد غزہ بھیجنا چاہیے۔ مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے عالمی طاقتوں نے اپنا عالمی قانونی و انسانی کردار ادا نہیں کیاجس کی وجہ سے مسئلہ فلسطین انسانی المیہ کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ وہ گزشتہ روز پاکستان عوامی لائرز موومنٹ کے عہدیدار وکلاء کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر وکلاء نے سربراہ عوامی تحریک کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے زیر سماعت کیسز کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایا کہ آج 21 مئی کو لاہور ہائیکورٹ کا فل بنچ نواز، شہباز اور حواریوں کی طلبی کی پٹیشن کی سماعت کرے گا اور انسداد دہشتگردی کی عدالت میں بھی سماعت ہو گی۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کاانصاف زندگی موت کی طرح اہم ہے، نواز، شہباز کی طلبی کے فیصلے کا انتظار کررہے ہیں، قاتل اشرافیہ انسداد دہشتگردی کی عدالت کے کٹہرے میں کھڑی ہو گی تو سمجھیں گے انصاف کی فراہمی کا عمل شروع ہو گیا۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ اشرافیہ دو نمبر پیسے سے سچ کو جھوٹ اور جھوٹ کو سچ بنانے کے فن کی ماہر ہے لیکن قومی دولت اور بے گناہوں کے خون کو ہضم کرنے کیلئے ان کی ناجائز دولت اور کوئی ہتھکنڈا اس بار کارگر ثابت نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پھانسی کا پھندا اپنی جانب بڑھتا دیکھ کر نااہل کو دھرنے میں سازش نظر آنے لگی ہے، جیسے جیسے سانحہ ماڈل ٹاؤن اور قومی دولت کی لوٹ مار کے کیسز آگے بڑھیں گے انہیں بہت کچھ نظر آئے گا۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…