جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

چیف جسٹس کیخلاف ایسا ہوگا کسی نے سوچا بھی نہ تھا ،جسٹس ثاقب نثار کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا گیا

datetime 20  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس ثاقب نثار کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں51 صفحات پر مشتمل ریفرنس دائر ،نجی ٹی وی  کے مطابق پشاورسے تعلق رکھنے والے وکیل علی عظیم آفریدی ایڈووکیٹ کی طرف سے دائرریفرنس میں موقف اپنا یا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی تعیناتی کیخلاف دائر کیس کو دوسرے بنچ ریفر کرنے کے بجائے چیف  ثاقب نثار کے ذاتی چیمبر میں سنا گیا جبکہ میرا موقف

سنے بغیر ہی چیف جسٹس نے کیس خارج کر دیا۔علی عظیم ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس نے اپنے چیمبر میں استفسار کیا کہ کیا تم اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج عظیم آفریدی کے بیٹے ہو جس کا جواب اثبات میں دیا تو چیف جسٹس نے کیس سننے سے ہی انکار کر دیا تھا ۔ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس قصداً اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کر رہے ہیں ، کیس دیگر بنچ کو ریفر نہ کرنا سپریم کورٹ کے ججز پر چیف جسٹس کا عدم اعتماد ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…